غصہ ایک ایسا جذبہ ہے جو انسانی صحت کو بری طرح متاثر
کردیتا پے ۔ غصے میں دماغ کام کرنا بند کردیتا ہے جس کے باعث کئی لوگ غصے
میں ہمیشہ غلط فیصلے کرلیتے ہیں جبکہ غصے کی حالت میں دل کا دورہ اور فالج
کا حملہ بھی ہونے کے خطرات رہتے ہیں جو صحت کے لیے نہایت تقصان دہ ہے ۔ آج
ہم آپ کو غصے پر قابو پانے کی ایسی حکمت عملی بتائیں گے جس سے آپ ان خطرات
سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور یہ یقیناً آپکی صحت کے لیے مفید ثابت
ہوگا۔
Stop talking
غصے کی حالت میں ہمیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مزید غصہ آجاتا ہے ایسی
صورتحال میں ضروری ہے کہ آپ خاموشی اختیار کرلیں اور پرسکون ماحول کا
انتخاب کرلیں ۔ تاکہ آپ کے دماغ کو پرسکون بنایا جاسکے ۔ |
|
Express your anger
آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں یہ بتانا ٹھیک ہے لیکن اس وقت جب آپ اپنے جذبات
پر قابو رکھ سکتے ہوں ۔ جذباتی ہوکر فیصلہ کرنا مسائل کا حل نہیں ہوتا آپ
ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے اپنے دوستوں کی مدد بھی لے سکتے ہیں کیونکہ
بات کرنے سے ہر مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے اس طریقے سے غصے اور بد
گمانیوں سے بچا جاسکتا ہے۔
|
|
Relax your muscles
آرام دہ اور پرسکون ماحول میں اپنے جسم کے حصوں کو ورزش کی مدد سے آرام دیں
اور گہری سانس لیں اس سے آپ کو سکون ملے گا اور آپ بہتر محسوس کریں گے ۔
|
|
Smile
غصے کی کیفیت میں کوئی مزاحیہ بات یاد کر کے ہنسنا آپ کے غصے کو کم
کرسکتا ہے اور یہ ایک بہت آسان طریقہ ہے جو باآسانی آپ کے غصے کو کم
کرنے میں مدد دے گا ۔
|
|
Rehearse your response
جس وجہ سے آپ کو غصہ آیا اس منظر کو دوبارہ یاد کریں اور اسکی ریہرسل کریں
، اپنے غصے کو کم کرنے کی کوشش کریں اور لوگ جو کہتے ہیں جو بولتے ہیں
بولنے دیں ، جو ہوا اس کو بھول جائیں اور اپنی مسکراہٹ کے ذریعے اپنے آپ کو
پرسکون کرلیں ۔
|
|
Crying
اگر آپ رونا چاہتے ہیں تو رولیں اس سے آپ گھٹن کا شکار نہیں ہوتے اور رونے
کے بعد غصہ ختم ہوجاتا ہے اور آپ کو سکون مل جاتا ہے-
|
|