ہیروئن کی ہلاکت خیزیاں

ہیروئن
ہیروئن نشہ کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے ،ہیروئن بنانے کےلئے مارفین بیس اور Acetic Akhydirde کو تقریبًا برابر مقدار میں اکھٹا کر کے تقریبًا چھ گھنٹے تک 185 فارن ہیٹ ٹیمپریچر پر گرم کیا جاتا ہے اس طرح مارفین اور ایسڈ کیمیائی طور پر یکجان ہوجاتے ہیں ،اس کے بعد اس کمپاؤنڈ میں سے پانی اور کلوروفارم کی مدد سے کثافتوں کو علیحدہ کیا جاتا ہے جس سے ایک بہتر کوالٹی کی ہیروئن حاصل ہوجاتی ہے ،اس حلول کو فلٹر کر کے ہیروئن کے ذرات کو علیحدہ کیا جاتا ہے ۔

اب امکحوسل اور تارکول کی مدد سے ہیروئن کی کوالٹی کو مزید بہتر بنایا جاتا ہے ، اس مکسچر کو اس طرح گرم کیا جاتا ہے کہ امکحوسل بھاپ کی صورت میں اڑنا شروع ہوجاتی ہے اور برتن میں ایک خاص قسم کی ہیروئن بچ جاتی ہے ،اب آخری مرحلہ کے لئے ایک بہت ماہر کیمسٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اس تمام Process کو کامیابی سے سرانجام دے سکے ۔اس مرحلہ میں ہیروئن کو امکحوسل میں حل کیا جاتا ہے ،اس کے بعد جونہی اس محلول میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور ایتھر ڈالا جاتا ہے تو اس محلول میں چھوٹے چھوٹے سفید Flakes نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں ،جنہیں فلٹر کرنے کے بعد خشک کرلیا جاتا ہے ۔اور یہ سیفد سفوف ہی ہیروئن کہلاتا ہے جو کہ ۰۸ سے ۰۰۱ فیصد خالص ہوتا ہے ۔عام طور پر ہیروئن کو لیبارٹری سے نشہ کے عادی لوگوں تک پہنچنے کے لئے کئی درمیانی واسطوں سے گزرنا پڑتا ہے ،ہر ایک مرحلہ پر لوگ اس کاروبار سے زیادہ منافع حاصل کرنے کےلئے ہیروئن میں Mixing کرتے رہتے ہیں ۔یہ مکسنگ بھی ایک بنیادی فارمولوں کے تحت کی جاتی ہے جو کہ نیچے دیا گیا ہے ۔
۱۔ ایک کلو Lactose x ایک کلو ۰۰۱ فیصد خالص ہیروئن ۔
2 کلو ہیروئن جو کہ پچاس فیصد خالص ہے ۔
۲۔ دو کلو Lactose x 2 کلو پچاس فیصد خالص ہیروئن ۔
4 کلو ہیروئن جو کہ25 فیصد خالص ہے.
۳۔ 6کلو Lactose x 4کلو 25فیصد خالص ہیروئن ۔
8 کلو ہیروئن جو کہ 1/2 12-فیصد خالص ہے ۔
۴۔ 8 کلو Lactise x 8 کلو ساڑھے بارہ فیصد خالص ہیروئن ۔
16کلو ہیروئن جوکہ 16-1/2 فیصد خالص ہے ۔

نارکوٹکس کی تعریف
لفظ نارکوٹکس کی تعریف کچھ اس طرح سے ہے کہ :
۱۔ ہر درد سے آرام پہنچائے گی ۔
۲۔ جب بہت زیادہ استعمال کرنے والا اس استعمال کو یکدم روک دے تو اس کے withdrawelsynptoms.... ظاہر ہونگے ۔
۳۔ یہ نیند لائے گی ۔

عام طور پر اس تعریف میں افیون اور اس سے اخذ شدہ اشیاء آتی ہیں ، لیکن اس میں کوکین شامل نہیں کی جاتی ۔جبکہ کچھ قانونی تعریفات کے تحت یہ نارکوٹکس کے زمرہ میں آتی ہے لیکن حقیقتًا یہ ایک صرف ہیجان انگیز دوائی ہے ۔عام طور پر زیر استعمال آنے والے نارکوٹکس مندرجہ ذیل ہیں:
نارکوٹکس جن کا ماخذ افیون ہے مصنوعی نارکوٹکس
(۱) افیون ۱۔ ڈیمرال :Deperdine
(۲) مارفین ۲۔میتھاڈون
(۳) کوڈین ۳۔ Phentazocane
(۴) ہیروئن ۔ ۴۔Darvon

میتھا ڈون ایک مصنوعی نارکوٹکس ہے ،اور اس کے استعمال کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اسے ہیروئن کا نعم البدل تصور کیا جاتا ہے ۔یہ صرف پیا جاسکتا ہے ،اور استعمال کرنے والا انجکشن کی تکلیف سے بچا رہتا ہے ۔اس کے اثرات ۴۲ گھنٹے تک محسوس کئے جاسکتے ہیں ،میتھا ڈون کو ہیروئن کی عادت سے چھٹکارا پانے کے لئے استعمال کرنے کی تھیوری کو بہت کم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔کوڈین کافی عرصہ تک ڈاکٹروں کے نزدیک ایک آئیڈیل Dnalgesicڈرگ تھی ۔ہیروئن کے مقابلے میں کوڈین کا نشہ کرنے والے لوگ بہت کم ہیں ،اور یہ صرف ایسے لوگوں کے نزدیک پسندیدہ ڈرگ ہے جنہیں ہیروئن میسر نہیں ہوسکتی ۔نشہ باز ہیروئن کو استعمال کرنے کے لئے مختلف قسم کے آلات یا سامان استعمال کرتے ہیں ،جن میں عام طور پر ایک چمچہ کسی بوتل کا لوہے کا ڈھکنا یا اس سے ملتی جلتی کوئی چیز جیسے ککر Cooker کہا جاتا ہے ۔اس کا نام ککر اس لئے رکھا گیا ہے کہ ہیروئن پاؤڈر میں حل کر کے اسی ککر Cooker میں گرم کیا جاتا ہے ،پھر اس محلول کو سرینج کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے ،اس کے علاوہ زیادہ نشہ کرنے و الے نشہ باز ڈراپر کے آگے ٹیکہ والی سوئی لگا کر بطور سرینج استعمال کرتے ہیں ۔سرینج کے ساتھ عمومًا روئی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بھی رکھا جاتا ہے جو کہ حل شدہ ہیروئن کے محلول کو فلٹر کرنے کے کام آتا ہے ،جو کہ اکثر بار بار استعما ل سے گندھا ہوچکا ہوتا ہے ۔مندرجہ بالا سامان کے ساتھ ساتھ ایک باریک اور مضبوط رسی کا ٹکڑا بھی رکھا جاتا ہے تاکہ بازو پر باندھ کر شریان کو انجکشن کے لئے ابھارا جاسکے ،بعض مواقع پر رسی کے بجائے ٹائی بھی استعمال کی جاتی ہے ،نشہ بازوں کے خیال کے مطابق اس طرح انجکشن لگانے سے ہیروئن کا اثر زیادہ تیزی سے ہوتا ہے ،اس سارے سامان کو رکھنے کے لئے چمڑے کا پرس یا کٹ بیگ یا کوئی ٹین کا خوبصورت ڈبہ استعمال کیا جاتا ہے ،لیکن اکثر اوقات یہ چیزیں کسی ماچس کی ڈبیہ میں رکھی ہوئی نظر آتی ہیں ،جو کہ نشہ باز کے گھر کی کسی غلیظ سی جگہ پر چھپائی گئی ہوتی ہیں تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور اگر پولیس آئے گی تو ہوسکتا ہے پولیس مین یا تفتیشی آفیسر تلاشی کے دوران اپنے ہاتھ غلاظت میں نہ ڈالیں ۔

نشہ باز نشے کے لئے ہیروئن کو ککر میں ڈال کر اسے پانی میں حل کرتا ہے اور پھر اسے اس وقت تک گرم کرتا ہے جب تک کہ اس میں بلبلیں پیدا ہونے شروع ہوجائیں ،جونہی پہلا بلبلہ پیدا ہوتا ہے اسے روئی کے ٹکڑے سے فلٹر کر کے سرینج میں بھر لیا جاتا ہے ،سرینج کی سوئی کو شریان میں داخل کر کے یہ دیکھا جاتا ہے کہ شریان سے خون سرینج میں آنا شروع ہوجائے ،اس کے بعد ہیروئن کے محلول کو شریان میں داخل کیا جاتا ہے ،جب نشہ باز بہت زیادہ تجربہ کار ہو تو اکثر وہ پہلے ہیروئن کی تھوڑی سی مقدار اس کے اثرات کو جاننے کے لئے استعمال کرتا ہے ،یہ اکثر اس وقت بھی ہوتا ہے جب نشہ باز کسی نئے آدمی سے خریدتا ہے یا جب اسے پہلے سے ہیروئن کی کوالٹی معلوم نہیں ہوتی ۔ہیروئن ہمارے اعصابی نظام پر اثر انداز ہوکر اس کے کام کرنے کی صلاحیت کو سست کردینے والی دوا ہے ۔

اور اعصابی نظام کے کام کرنے کی صلاحیت کو سست کرنے والی دواؤں سے طاقتور انسان پر عام طور پر اس کا اثر بہت جلد ہوتا ہے ۔اور جسم کے تمام اجزاء اس دوا سے متاثر ہوکر سست ہوجاتے ہیں ۔نشہ باز اس دوا کے استعمال کے بعد فورًا ایک سُرور اور راحت محسوس کرتا ہے ۔یہ معمولی درد کے احساس کو ختم کرتی ہے ۔اور شاذ و نادر ہی سانس کی تکلیف کا باعث بنتی ہے ۔کوڈین کھانسی کی علاج کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔جوکہ ایک سیرپ کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے ،لیکن یہ پلز کی صورت میں بھی دیکھنے میں آئی ہے ۔ہیروئن نہ ملنے کی صورت میں ہیروئن کے عادی کوڈین نمبر ۴ کوالٹی کی ۵یا ۶ پلز بیک وقت استعمال کرتے ہیں ،جو کہ ان کی ہیروئن کی طلب کو پورا کرتی ہیں۔کوڈین پلز کی کوالٹی نمبر ۱ تقریبًا 1/8گرین کے برابر ہوتی ہے ،جبکہ کوالٹی نمبر ۲ 1/8گرین ۔کوالٹی نمبر ۳ 1/2 گرین ،کوالٹی نمبر ۴ ،ایک گرین کے برابر ہوتی ہے۔

ہیروئن کے استعمال کے طریقے :
ہیروئن عام طور پر ہر ممکنہ طریقہ سے استعمال کی جاتی ہے ۔مثلاً کھانے سے یا سونگھنے سے ،سگریٹ کی طرح پینے سے اور بذریعہ سرنج وغیرہ وغیرہ اس کے علاوہ ایسے افراد جو کہ کوکین کا نشہ کرتے ،کوکین کا ہیجان انگیز اثر ختم کرنے کےلئے بھی ہیروئن استعمال کرتے ہیں ۔

دنیا کے بعض حصوں میں ہیروئن کی Smokingبہت مقبول ہورہی ہے ۔کیونکہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اگر اس طریقہ سے ہیروئن استعمال کی جائے تو انسان ہیروئن کا نشہ کا نسبتًا کم عادی ہوتا ہے ۔

یورپ اور امریکہ میں ہیروئن استعمال کرنے کا سب سے مقبول طریقہ سرنج ہے ۔سرنج کے ذریعے ہیروئن براہ راست شریان میں داخل کی جاتی ہے ۔ ہیروئن کے نشہ کے عادی عمومًا بازوؤں کے اندرونی طرف سرنج کا استعمال کرتے ہیں ۔لیکن جب شریانیں زیادہ زخمی ہوجائیں یا خراب ہوجائیں تو نشہ باز اپنی ہتھیلیوں پر بھی سرنج کا استعمال شروع کردیتا ہے ۔اور پھر جب بازوؤں پر مزید انجکش لگانے کی گنجائش نہ رہے یا نشہ باز انجکشن کے نشانات کو چھپانا چاہے ،تو پھر وہ ٹانگوں ،پاؤں اور پیٹھ پر بھی انجکشن لگانا شروع کردیتا ہے ۔بعض نشہ باز تو گردن کی شریانوں میں بھی ہیروئن کا انجکشن لگاتے ہیں ۔نشہ باز عورتیں اپنی چھاتیوں پر انجکشن لگا لیتی ہیں ،بعض دوسرے نشہ باز منہ میں زبان کے نیچے والے حصہ میں بھی سرنج کا استعمال کرتے دیکھے گئے ہیں ۔حتیٰ کہ کچھ اپنے آلہ تناسل کی بڑی شریان میں ہیروئن کا انجکشن لگاتے ہوئے پائے گئے ہیں (یہ احساسات جنسی لذت سے متشابہ محسوس ہوتے ہیں )جو کہ چند منٹ تک محسوس کئے جاتے ہیں ۔اس حالت میں کئی دوسرے احساسات پیدا ہوتے ہیں ۔جن کا بالآخر یہ اثر پیدا ہوتا ہے کہ انسان پر ایک سرور کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے ۔۔اس کیفیت کا تعلق دوا کی مقدار پر بھی ہے اگر ایک انسان 5% ہیروئن استعمال کرنے کا عادی ہے،اور اسے1% ہیروئن میسر ہو تو وہ اوپر بیان کی گئی کیفیت کو محسوس نہیں کرتا ،اور اگر نشہ باز 1%سے 3% تک خالص ہیروئن استعمال کرنے کا عادی ہے اور اب وہ 5%ہیروئن استعمال کرتا ہے ۔تو اس پر زیادہ طاقتور اثرات ظاہر ہونگے ۔تمام نشہ باز جو کہ ہیروئن کا استعمال کرتے ہیں ،انہیں درد سے آرام ہوتا ہے ،چند لوگ ہیروئن کے استعمال سے جب اپنے آپ کو آرام دہ حالت میں محسوس کرتے ہیں تو زیادہ باتیں کرنے لگتے ہیں ۔ اور خود کو ایک آ زاد فضاء میں محسوس کرتے ہیں ۔

ہیروئن کے جسم پر اثرات
انسان کو نشہ کا عادی بنانے والے تین عناصر ہیں:
۱:............ برداشت: Tolerance
۲ :........ جسمانی انحصار : Physical Dependence
۳ :.... نفسیاتی انحصار : Psychological Dependence

برداشت کی تعریف
یہ ہے کہ انسان ایک چیز کو بار بار استعمال کرے ،تو اس کا اثر کم ہوتا چلا جائے ،چنانچہ پہلے جیسے اثرات حاصل کرنے کے لئے خوراک کی مقدار بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

جسمانی انحصار :.... ایک ایسی جسمانی حالت ہے جو کہ کسی دوا کے ایک عرصہ تک ریگولر استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔

نفسیاتی انحصار :.... کو ہم ایک جذبات سے مشروط ضرورت کو کہتے ہیں ، جو کسی دوا (Drug) کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔اور اسے عام طور پر ” عادت “ کہا جاسکتا ہے مندرجہ ذیل اثرات ہیروئن کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں:
۱ : .... سوئی کے نشانات
۲ : .... آنکھ کی پتلی کا سکڑنا
۳ : .... جسمانی حرکات کا سُست ہونا ۔
۴ : .... بول چال میں ربط نہ ہونا ۔
۵ : .... بے رنگت
۶ : .... جلد خشک اور ناخن بے رنگ اور بُھر بُھرے ۔
۷ : .... خشک منہ
۸ : .... خون میں آکسیجن کی کمی
۹ : .... جلد پر خارش ہونا
۰۱ : .... جلد کا ٹیمپریچر کم ہونا
۱۱ : .... نمدار چہرہ
۲۱ : .... قبض
۳۱ : .... پیشاب کا بار بار آنا
۴۱ : .... دل کی دھڑکن سُست ہونا
۵۱ : .... پھیپھڑوں میں ہوا کی کمی
۶۱ : .... نبض کا متواتر نہ چلنا
۷۱ : .... جسم میں شوگر کا زیادہ ہونا ۔ وغیرہ وغیرہ

ہیروئن کا نشہ کرنے والے افراد سرنج کو بغیر صفائی اور بغیر Sterile کئی بار بار استعمال کرتے ہیں ،جس کی وجہ سے ان کے بازوؤں پر نمایاں زخموں کے نشانات پھوڑے اور شریانوں پر زخموں کے نشانات واضح طور پر ملتے ہیں ۔نشہ باز جونہی سرنج کا استعمال کرتا ہے ،تو اس جگہ پر فورًا ایک ابھار پیدا ہوتا ہے جس کے منہ کی رنگت گلابی ہوتی ہے ۔عام طور پر ایسی سوزش پر ایک سوراخ بن جاتا ہے ۔
Muhammad Faisal shahzad
About the Author: Muhammad Faisal shahzad Read More Articles by Muhammad Faisal shahzad: 115 Articles with 188287 views Editor of monthly jahan e sehat (a mag of ICSP), Coloumist of daily Express and daily islam.. View More