ماہ شوال کے روزوں کی فضیلت اور حکم

رمضان المبارک کے ساتھ شوال المکرم کے چھ روزوں کا اہتمام کرنے والوں کے لئے رسول کریم رؤف الرحیم اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بشارت عطا فرمائی ہے کہ انہیں سال تمام روزہ رہنے کا اجر وثواب حاصل ہوتا ہے ۔صحیح مسلم شریف ج 1 ص 369 میں حدیث پاک ہے

ترجمہ:حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول کریم اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص رمضان کے روزے رکھے پھر ان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ زمانہ بھر روزے رہنے کے برابر ہے۔یہ تمام عمر والا مسئلہ اس وقت ہے جب کہ وہ شوال کے چھ روزے تمام عمر رکھے اور اگر اس نے صرف ایک ہی سال یہ روزے رکھے تو سال کے روزوں کا ثواب ملے گا ۔پھر یہ چھ روزے اکٹھے رکھے یا الگ الگ ہر طرح جائز ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ ان کو متفرق طور پر رکھا جائے ۔ یہی حنفی مذہب ہے ۔(لمعات حاشیہ مشکو صفحہ179)نفل روزوں کے سلسلہ میں فقہائے کرام نے بیان کیا ہے کہ ایک دن کے وقفہ سے نفل روزے رہنا افضل ہے، ماہ شوال کے چھ روزے علیحدہ علیحدہ رکھنے کا طریقہ یہ بتلایا گیاکہ ہر ہفتہ میں دوروزے رکھے جائیں، علاوہ ازیں اگر کوئی مسلسل چھ روزے رکھناچاہے تو اس میں کوئی کراہت بھی نہیں ہے۔ درمختار ج 2 ص136 میں ہے(وندب تفریق صوم الست من شوالولا یکرہ التتابع علی المختار )نفل روزوں سے متعلق فتاوی عالمگیری ج 1 ص 201میں ہے والا فضل ان یصوم یوماویفطر یوما۔ نیز ستہ شوال کے متعلق فتاوی عالمگیری ج 1 کے اسی صفحہ پر ہے وتستحب الست متفرق کل اسبوع یوما ن۔

شوال کے نفل:حدیث شریف میں ہے کہ جو مسلمان شوال کی پہلی رات یا دن میں نمازِ عید کے بعد چار رکعت نفل اپنے گھر میں پڑھے اور ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد قل ھو اللہ احد۔اکیس مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالی اس کیلئے ،بہشت کے آٹھوں دروازے کھول دے گا اور دوزخ کے ساتوں دروازے اس پر بند کر دے گا اور اتنے تک نہ مرے گا کہ جب تک اپنا مکان جنت میں نہ دیکھ لے گا۔ دوسری روایت میں ہے کہ ماہِ شوال میں رات کو یا دن کو آٹھ رکعت نفل پڑھے اور ہر ایک رکعت میں الحمد شریف کے بعد قل ھو اللہ احد ۔پچیس مرتبہ پڑھے ۔ پھر سلام پھیر کے 70دفعہ سبحان اللہ اور ستر دفعہ یہ درود شریف پڑھے ۔اللھم صلِ علی محمدِ نِ النبِیِ الامِیِ وعلی الِہ و اصحابِہ وبارک و سلم ۔تو اللہ تعالی اس کے واسطے رحمت اور حکمت کے دروازے کھول دے گا اور اس کے لئے جنت میں ایک بڑا مکان بنائے گا کہ اس سے بڑا مکان کسی اور کا نہ ہو گا اور اللہ تعالی اس کی ستر (70)حاجتیں دنیا میں پوری فرمائے گا۔( فضائل الشہور)
شعبہ نشرواشاعت: جماعت السالکین پاکستان

پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1280078 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.