دنیا کے 6 جدید ترین مگر خطرناک آلات جن پر پابندی عائد ہے

دنیا بھر میں انسانوں کی سہولیات اور تفریج کے لیے متعدد آلات تخلیق کیے جاتے ہیں- لیکن بعض اوقات چند آلات کے استعمال کے دوران یہ انکشاف ہوتا ہے کہ یہ انسان کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں- آج ہم آپ کو دنیا کے 6 ایسے جدید ترین اور خطرناک آلات جن پر پابندی عائد ہے-

Galaxy note 7
آپ کو سام سنگ کی نوٹ سیریز کا نوٹ 7 شاید یاد ہوگا ۔ یہ موبائل سام سنگ نے اگست 2016 کو لانچ کیا تھا ۔ اس میں 1۔0۔6 او ایس اینڈرائیڈ سسٹم تھا جو اس وقت کا سب سے طاقتور اور تیز اوپریٹنگ سسٹم تھا۔ لیکن اس کے لانچ ہونے کے کچھ دن بعد ہی اس کی شکایت آنا شروع ہوگئیں۔ اصل میں یہ موبائل اوؤر ہیٹ ہوجاتا تھا اور اس میں سے دھواں نکلنا شروع ہوجاتا تھا اور کئی لوگوں کے ساتھ تو یہ واقعہ بھی پیش آیا کہ اسے استعمال کرتے وقت اس میں آگ لگ گئی۔ ان حادثات کو دیکھتے ہوئے دنیا کے ہر ملک نے اس فون پر فوری طور پر پابندی عائد کردی تھی۔ اکتوبر 2016 کو ساممسنگ کمپنی نے دنیا کے تمام آؤٹ لیٹس کو یہ موبائل سیل کرنے سے منع کردیا تھا ۔

image


Laser pointers
یہ دیکھنے میں تو ایک کھیونا لگتا ہے لیکن آپ یقین نہیں کریں گے کہ اس چھوٹی سی ڈیوائس سے کسی گاڑی کا حادثہ ہوسکتا ہے اور اس سے جہاز بھی تباہ ہوسکتا ہے۔ لیزر پوائنٹر ایک سستہ آلہ ہے جو کہ الیکٹرومیگنیٹک ویو پیدا کرتا ہے جن کی رینج کافی زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا لیزر اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ اس کو اگر کچھ دیر کسی کی آنکھوں میں لگائے تو وہ ضائع ہوجائیں گی۔ اسی وجہ سے لیزر پوائنٹر پر دنیا کے کئی ممالک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

image


Electric blanket
آپ نے شاید اس قسم کے کمبل کے بارے سنا ہوگا۔ یہ کمبل آپ کو سردی کے موسم میں گرمی فراہم کرتا ہے ۔ اصل میں اس کے اندر ہیٹنگ سسٹم ہوتا ہے جو کہ کمبل کو گرم رکھتا ہے ۔ یہ پروڈکٹ پوری دنیا میں فروخت کی گئی لیکن اس کی ہیٹنگ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ جبکہ اس میں درجہ حرارت کو سیٹ کیا جاتا ہے اور ان کا ڈیزائن ایسا بنایا گیا ہے کہ ان کو واشنگ مشین میں بھی دھویا جاسکتا ہے ۔ان سب خصوصیات کے باوجود دنیا کے زیادہ تر ملکوں میں اس کمبل پر پابندی ہے کیونکہ کمبل زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے کپڑے میں آگ بھی لگ سکتی ہے ۔

image


Spy pen
آپ نے پین کیمرہ کا تو سنا ہوگا یہ ایک ایسا گیجٹ ہے جس میں ایک کیمرہ ہوتا ہے ۔آپ اس پین کو جیب میں رکھ کہ کسی کی بھی خفیہ ویڈیو بناسکتے ہیں ۔ شروع میں یہ کیمرہ کھلے عام ٹی وی اشتہارات میں اور آن لائن فروخت کیا جاتا تھا ۔ لیکن دنیا کے کئی ممالک اپنے لوگوں کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں ۔ جیسا کہ متحدہ عرب امارات میں اس کیمرے پہ سخت پابندی ہے۔ اگر کوئی اسے استعمال کرتا ہوا یا فروخت کرتا ہوا پکڑا جائے تو اسے جرمانہ اور سخت سزا ہوتی ہے ۔

image


Neocube
یہ ایک ایسا گیجٹ ہے جو کہ ڈھیر سارے مقناطیس کے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو یہ دنیا کا سب سے دلچسپ کھلونا ہے کیونکہ انسان ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے کچھ بھی بناسکتا ہے ۔ لیکن سیفٹی ایکسپرٹ نے اسے بھی خطرناک قرار دیا ہے ۔ اصل میں یہ گیجٹ تخلیقی صلاحیت رکھنے والے چھوٹے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے تو اس میں سب سے پہلا خطرہ تو یہ ہے کہ بچے اسے منہ میں لے سکتے ہیں۔ اور اس پر پابندی عائد کرنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ جب یہ مقناطیس آپس میں جوڑے جاتے ہیں تو انسان کے ہاتھوں کے اورگنز کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اسی لیے یہ زیادہ دیر تک نہ چل پایا اور اس پر پابندی عائد کردی گئی۔

image


Fidget spinner
کچھ سالوں سے اسپنرز نے مارکیٹ میں دھوم مچائی ہوئی ہے ۔ یہ ایک کھلونے پر مبنی گیجٹ ہے دیکھا جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اسے انسان صرف اسپن کرسکتا ہے اور کچھ نہیں لیکن یہ ابھی بھی ٹائم پاس کا سب سے بہترین ذریعہ تصور کیا جاتا ہے ۔لیکن کچھ اسپنر ایسے بھی موجود ہیں جن پر پوری دنیا میں پابندی ہے ۔ جیسا کہ نائف اسپنر اس سے کسی کو بھی شدید چوٹ لگ سکتی ہے ۔ دیکھا جائے تو اسے بنانے کا کوئی مقصد نہیں ہے اور یہ بلکل فضول ہے ۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Using technology, we can do any big thing in minutes, whether it is a smartphone or a small smartwatch, but today we are going to tell you about some gadgets that are harmful to users.