کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں کئی ایسے پراسرار دروازے
ہیں جو ایک لمبے عرصے سے بند پڑے ہوئے ہیں۔ ان پر اسرار دروازوں کو نہ تو
آج تک کوئی کھول پایا ہے اور نہ ہی کسی نے کھولنے کی کوشش کی ہے کیونکہ بہت
سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ان دروازوں کو شاید کسی منتر کی مدد سے تالہ
لگایا گیا ہے کہ جسے کھول پانا کسی انسان کے بس میں نہیں ہے۔ یہ بات اب تک
واضح نہیں ہو سکی کہ ان دروازوں کو کس نے بند کیا تھا۔ آج ہم ایسے ہی کچھ
ایسے ہی پراسرار دروازوں کا ذکر کرنے والے ہیں جو آج تک نہیں کھلے ہیں ۔
Padmanabhaswamy Temple
یہ مندر انڈیا کی ریاست میں ہے ۔ یہ دنیا کا سب سے مہنگا مندر بھی کہلاتا
ہے کیونکہ اس کو سونے کی مدد سے بنایا گیا تھا۔ یہ دراصل ہندوؤں کے بھگوان
وشنو کا مندر ہے ۔ ایک شاہی فیملی نے اپنا بہت سا پیسہ لگاکر اس کی مرمت
کروائی تھی ۔اور اپنا بہت سا خزانہ اس فیملی نے اس مندر کے تہہ خانوں میں
چھپا دیا تھا ۔ یہ تجوریاں گزشتہ کئی سالوں سے بند پڑی تھی اور اسے کھولنے
کی اجازت کسی کوبھی نہیں تھی سال 2011 میں جب حکومت نے اسے کھولنے کی
منظوری دی تو وہاں کے لوگوں نے انھیں خبردار کیا کہ اگر اس دروازے کو کھولا
گیا تو ہر چیز تباہ ہوجائے گی ۔لیکن اس دروازے کو کھولنے کے لیے ایک کمیٹی
بنی جنہوں نے اس دروازے اور تجوریوں کو کھولا تو انھیں 6 میں سے 5 تجوریوں
میں قیمتی اشیا ملی اور 1 تجوری اب تک کھولی نہیں جاسکی- |
|
The Hall of Record
آپ نے ٹی وی وغیرہ میں مصر میں واقع the great spain of giza کی مورتی تو
دیکھی ہوگی۔ اس مورتی کا سر انسان نما اور دھڑ کسی بڑے جنگلی شیر جیسا
ہے۔ایسا ممکن نہیں کہ اس کے اندر کوئی پر اسراریت نہ ہو۔ اس پر آج بھی
ماہرین کی تحقیق کا سلسلہ جاری ہے ۔ کچھ سائنسدانوں کے مطابق اس مورتی کے
اندر بڑے بڑے ہال ہیں ۔لیکن کیا اس ہال کے نیچے کچھ ایسا دفن ہے جسے کھودنے
کی اجازت مصری حکومت آج تک نہ دے پائی۔ لیکن کچھ اہل عقل یہ بھی بیان کرتے
نظر آئے ہیں کہ ان دروازوں کو بند ہی رہنا چاہیے اور ان راز کو راز ہی رہنا
چاہیے ۔
|
|
Mausoleum of First Qin Emperor
دو بھائی چین کے ایک شہر میں کنویں کی کھدائی میں مصروف تھے ۔تو انھیں اس
دوران انسانی تاریخ کے کے سب سے بڑے آثارِ قدیمہ کا سراغ ملا اور انھیں زیر
زمین مٹی کے پتلے ملنے شروع ہوئے ۔ غرض کہ انھیں اس جگہ سے مزید ایسے
ہزاروں پتلوں کا احساس ہوا۔ان میں سے کئی پتلے قدیم سپاہیوں کے تھے جنھیں
نہایت مہارت سے تراشا گیا تھا۔ یہ پتلوں کا بڑا قبرستان دراصل ایک چینی
بادشاہ کی سلطنت تھی ۔اس قبرستان کے ارد گرد کا حصہ بہت بڑا ہے جسے کھودنے
میں دہائیاں لگ سکتی پیں۔ کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اس کو بند ہی رہنا
چاہیے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ جن دو بھائی نے اس چیز کو دریافت کیا تھا ۔وہ
لوگ بیماریوں کی زد میں آکر مر گئے ۔ان کے انجام کو دیکھنے کے بعد اس مزار
کے دروازے کھولنے سے لوگ آج بھی خوف زدہ ہیں ۔
|
|
Banff Springs Hotel Room 873
ایک ہوٹل روم اتنا ڈراؤنا ہوسکتا ہے کہ اسے ہمیشہ کے لیے تالہ لگانا پڑسکتا
ہے- یہ ایک ایسا ہوٹل ہے جو کہ کینڈا میں واقع ہے۔ اس ہوٹل کے بارے میں
مشہور ہے کہ اس میں ایک ایسا کمرہ موجود ہے جس کا نمبر 873 ہے اور اس میں
ایک فیملی ٹہری تھی ۔مگر جب صبح ملازمین نے دروازہ کھولا تو پوری فیملی کو
مردہ حالت میں پایا اور دیواروں پر خون کے نشان تھے ۔جس کے بعد اس کمرے کو
سب کے لیے بند کردیا گیا آج بھی اس ہوٹل میں ٹہرنے والے لوگوں کو کچھ
پراسرار چیزیں نظر آتی ہیں ۔اور اس کمرے کے تالے کو آج تک نہ کھولا جاسکا۔
|
|
The Hidden Chamber of Taj Mahal
تاج محل سات عجوبوں میں سے ایک دلکش عجوبہ ہے ۔ جس کے بارے میں ہم سب ہی
جانتے ہیں مگر اس کے اندر پائے جانے والے خفیہ چیمبر سے بہت کم لوگ واقفیت
رکھتے ہیں ۔۔ اسے شاہ جہان نے اپنی لاڈلی بیگم ممتاز کے لیے بنایا تھا ۔
تاج محل کے کئی خفیہ دروازے بھی بنائے گئے تھے لیکں آج ان دروازوں کو مکمل
سیل کردیا گیا ہے ۔کچھ لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ ان کے پیچھے ان کے دیوتاؤں
کی مورتیاں چھپائی گئی ہیں ۔ کہا جاتا ہے یہ مورتیاں یہاں اس لیے چھپائی
گئی تھی کیوںکہ تاج محل پہلے مندر تھا لیکن اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا
غلط ہوگا-
|
|