لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب
اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔ جس کے بعد نیب نے حمزہ شہباز
کو گرفتار کر لیا ہے-
مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز
لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے، ان پر رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد
اثاثہ جات کیسز ہیں۔
حمزہ شہباز شریف رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں
عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، نیب کی ٹیم اور نیب کے
وکلاء بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ عدالتی احاطے میں
بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد جی
پی او چوک پر نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر اور مختلف پوسٹرز کے ساتھ
موجود ہے جو اپنے رہنماؤں بالخصوص حمزہ شہباز کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد ہوتے ہی نیب کی ٹیم
نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا- |