پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، جیتنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

آج کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے- سری لنکا کے واش آؤٹ ہونے کے بعد آج کا میچ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے- لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ آج بھی بارش ہونے کا بہت زیادہ امکان موجود ہے-

مندرجہ ذیل ویڈیو میں آج کے میچ کی اہمیت اور پاکستان ٹیم کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار کا حقیقت سے قریب تر تجزیہ موجود ہے:
 


بارش ہونے اور کم اوورز پر مشتمل میچ کھیلنے کی صورت میں پاکستان کے پاس ایسا پلان ضرور موجود ہونا چاہیے کہ وہ اس صورتحال میں بھی میچ اپنے نام کرسکیں- آج کے میچ کی جیت پاکستان کے اگلے میچ کے لیے بھی اہم ہے-

پاکستان کا اگلا میچ اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہے جس پر یقیناً بھارت اور پاکستان کے عوام کی بھرپور نظریں ہوتی ہیں- اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت جاتی ہے تو اس کا مورال بلند ہوگا اور وہ بہت کم دباؤ کے ساتھ اگلے میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر پائے گی-

تاہم یاد رکھنا چاہیے کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور آسٹریلیا کے پاس ایسے بیٹسمین موجود ہیں جو پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- دوسری جانب مسلسل بارشوں کی وجہ سے پاکستان کو میچ پریکٹس کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے-
 

image


لیکن اگر پاکستان آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پھر فتح سے ہمکنار ہوسکتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan face five-time champions Australia in the seventeenth match of the World Cup at County Ground, Taunton today. Australia got off to a solid start to their World Cup campaign, crushing Afghanistan by seven wickets and then edging the Windies out for 15 runs.