فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کرلیا

سابق صدر ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیب حکام کے مطابق فریال تالپور کو سابق صدر آصف زرداری کی طرح جعلی اکائونٹس کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جنگ نیوز کے مطابق نیب حکام کے مطابق رکن سندھ اسمبلی کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلالیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کی گرفتاری کےلئے وارنٹ دستخط کرکے نیب ٹیم کے حوالے کئے تھے۔

فریال تالپور اور آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پیر 10 جون کو مسترد ہوئی،اسی روز نیب ٹیم نے سابق صدر کو زرداری ہائوس اسلام آباد سے حراست میں لے لیا تھا۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The National Accountability Bureau on Friday arrested Pakistan People's Party (PPP) leader Faryal Talpur from Islamabad in a case related to money laundering through alleged fake bank accounts.