خون کے لوتھڑے بننا یا خون کا جمنا (Blood Clot) انتہائی
خطرناک ہوتا ہے جس کا فوری علاج کرانا چاہیے۔ خون کے جمنے کی علامات یہ ہیں-
ٹانگ یا بازو میں بار بار درد اور اکڑن، سوجن، سرخی اور گرم ہو جانا۔ اچانک
دم گھٹنا، سینے میں شدید درد جو سانس لینے کے ساتھ بڑھ جائے، کھانسی یا
کھانسی کے ساتھ خون آنا۔ خون کے جمنے کے مرض کا اگر بروقت علاج نہ کیا
جائے تو مریض کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ٹانگ میں خون کے لوتھڑے کو ’’ڈیپ وین
تھرومبوسس‘‘ کہا جاتا ہے۔ خون کے لوتھڑے نہ صرف متاثرہ جگہ پر خون کے بہاؤ
کو روکتے ہیں بلکہ دل اور پھیپھڑوں کی جانب گردش کرنے والے خون کی راہ میں
بھی رکاوٹ بن جاتے ہیں- اگر کسی کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو یا وہ
بے ہوش ہو گیا ہو تو فوراً ایمرجنسی سروس سے رابطہ کریں۔ اس کی وجہ
پھیپھڑوں میں خون کا جمنا ہو سکتا ہے اور اس کا علاج کسی تاخیر کے بغیر
ہونا لازمی ہے کیونکہ یہ خطرناک بیماری آپ کی جان بھی لے سکتی ہے۔ تاہم ہم
یہاں چند ایسی غذاؤں کا ذکر کر رہے ہیں جن کا استعمال کر کے آپ اس مہلک
بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں-
|
زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال
جسم میں خون کے لوتھڑے یا خون کے جمنے کی ایک بڑی وجہ پانی کمی بھی ہوتی ہے-
یوں تو ہم سنتے آئے ہیں کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینا چاہیے لیکن ماہرین نے
اس فارمولے کو بھی رد کر دیا ہے- تاہم آپ کو روزانہ اتنا پانی ضرور پینا
چاہیے جس سے آپ کے دماغ پرسکون ہوجائے- اور یہی عمل آپ کو خون کے جمنے کی
مہلک بیماری سے محفوظ بھی رکھ سکتا ہے- |
|
کیوی کھانا
پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا بھی ہماری صحت مند زندگی کے لیے
اہم ہے جس میں خون جمنے کی بیماری سے بچاؤ بھی ممکن ہے- لیکن ماہرین کا
کہنا ہے کہ کیوی ایک ایسا پھل ہے جو اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے
بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے- ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو روزانہ 2 سے
3 کیوی کھاتے ہیں ان میں خون کے لوتھڑے بننے کی شرح بہت کم ہے-
|
|
مصالحوں کو زندگی شامل کریں
یہ ایک بہت ہی آسان طریقہ ہے اس مہلک بیماری کے لاحق ہونے کے خطرات کو کم
کرنے کا- مصالحوں کو اپنی غذاؤں میں شامل کرنے سے نہ صرف غذائیں مزیدار
بنتی ہیں بلکہ آپ کے جسم میں خون کے لوتھڑے بننے کا عمل بھی سست پڑ جاتا ہے-
اس سلسلے میں لہسن سب سے زیادہ مدد گار ثابت ہوتا ہے- تاہم باقی مصالحہ جات
کو بھی شامل کرنا ضروری ہے-
|
|
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل سبزیوں کے تیل سے زیادہ صحت بخش ہوتا ہے اور یہ خون کے جمنے
کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے- زیتون کے تیل کو کھانا پکانے کے لیے استعمال
کیجیے- اس طرح آپ اس کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے- زیتون کا تیل دل کی
تمام بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے-
|
|
اناج اور گری دار میوے
اناج اور گری دار میوے وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں- وٹامن ای آپ کے خون کو
قدرتی طور پر پتلا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- تحقیق کے دوران یہ بات ثابت
ہوچکی ہے کہ وٹامن ای کا بہت زیادہ استعمال نہ صرف خون کے لوتھڑے بننے کے
خطرات کو کم کرتا ہے بلکہ ایسے افراد جو پہلے سے اس مہلک بیماری کا شکار
ہیں ان میں مزید لوتھڑے بننے سے روکتا بھی ہے-
|
|