آج کرکٹ ورلڈ کپ کی دنیا میں افغانستان اور انگلینڈ کی
ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی- اس وقت انگلینڈ کی ٹیم کو فیورٹ قرار
دیا جارہا ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں کوئی خاص کارکردگی کا
مظاہرہ نہیں کرسکی-
مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار
کی زبانی افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے حوالے سے ایک جاندار تجزیہ سن
سکتے ہیں:
|
|
اس اعتبار سے انگلینڈ کی ٹیم کے لیے یہ ایک انتہائی آسان میچ ثابت ہوسکتا
ہے- البتہ انگلینڈ کو چاہیے کہ وہ اس میچ میں اپنے ان کھلاڑیوں کو بھی جانچ
لیں جنہیں اب تک کھیلنے کا موقع نہیں ملا- اس کے علاوہ جو چند کمزوریاں
باقی ہیں ان پر بھی اس میچ میں کھیلتے ہوئے قابو پا لیں-
دوسری جانب افغانستان کی ٹیم کو کوئی خاص پرفارمنس نہ ہونے کے باوجود مکمل
طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا- افغانستان کی ٹیم کو انگلینڈ کے ساتھ
سخت مقابلہ کرنے کے لیے ناقابلِ یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا-
|
|
بعض اوقات میچ ایسی صورت بھی اختیار کر جاتے ہیں کہ کمزور ٹیم بھی طاقتور
ٹیم پر حاوی ہوجاتی ہے- اگر افغانستان اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایسا
کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یقیناً یہ اس کی ٹیم کے جوش کو بڑھانے کے لیے
ایک بہترین قدم ہوگا-
|