عمر چھپانا اب ناممکن! فون لاک سب سچ بتائے گا

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا اپنے اسمارٹ فون کو لاک کرنے کا طریقہ آپ کی عمر کے بارے میں خبر دیتا ہے؟
 

image


جی ہاں کینیڈا کی یورنیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے محققین کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑی عمر کے صارفین اسمارٹ فون کے آٹو لاک فیچر کو زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ نوجوانوں میں اس فیچر کے استعمال کا رجحان کم پایا جاتا ہے-

اس کے علاوہ بڑی عمر کے صارفین اسمارٹ فون کو لاک کرنے کے لیے فنگر پرنٹ کے بجائے پن کوڈ لگانے کو بھی ترجیح دیتے ہیں جبکہ عموماً درمیانی یا بڑی عمر کے صارف اپنا فون اس وقت لاک ہی نہیں رکھتے جب وہ کہیں آرام سے بیٹھے ہوں جیسے کہ گھر پر یا پھر آفس ڈیسک پر کام کرتے ہوئے-

پروفیسر Konstantin Beznosov کا کہنا تھا کہ “ تحقیق میں پہلے اسمارٹ فون کے استعمال اور اس کے صارف کی عمر کے درمیان تعلق کو جانچا گیا“-

“ بطور محقق ہم اس چیز پر کام کر رہے ہیں کہ کیسے اسمارٹ فون کو اپنا محفوظ بنایا جاسکتا ہے کہ اس تک غیر متعلقہ افراد کی رسائی ممکن نہ ہوسکے- اس کے لیے ہمیں سب سے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ صارفین اپنا اسمارٹ فون کیسے استعمال کرتے ہیں؟ “-
 

image


تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بڑی عمر کے صارفین اپنا اسمارٹ فون نوجوانوں کے مقابلے میں کم استعمال کرتے ہیں- ہر 10 سال کی عمر پر فون کے استعمال پر 25 فیصد کی کمی ہوتی ہے-

دوسرے الفاظ میں اس بات کو یوں کہا جاسکتا ہے کہ اگر 25 سال کا نوجوان دن میں 20 دفعہ فون استعمال کرتا ہے تو اس کے مقابلے میں 35 سال کا فرد دن میں صرف 15 دفعہ اسمارٹ فون استعمال کرتا ہے-

اس تحقیق کے لیے 134 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں جن کی عمریں 19 سے 63 سال کے درمیان تھیں- ان افراد کے اسمارٹ فون میں ایک ایپ انسٹال کی گئی جس نے 2 ماہ تک فون لاک ہونے اور اَن لاک ہونے کے مواقع کے علاوہ فون لاک کے انتخاب کے طریقہ کار کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

The manner in which you lock your smartphone may reveal your age, according to a study which found that older users tend to rely more on auto lock feature compared to younger ones. Older smartphone users also prefer using PINs over fingerprints to unlock their phones, said researchers at the University of British Columbia in Canada.