فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ائیر لائن کا انتخاب
سب سے اہم ہوتا ہے- ان کے نزدیک ایک بہترین ائیر لائن ہی انہیں آیک آرام دہ
اور پرسکون سفر فراہم کرسکتی ہے- گزشتہ سال کی مانند رواں سال بھی دنیا کی
بہترین ائیر لائن کی فہرست جاری کی گئی ہے- یہ فہرست برطانوی ادارے SKYTRAX
نے جاری کی ہے- یہ ادارہ ائیر لائنز، ائیرپورٹس پر تجزیے اور درجہ بندیوں
کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے- |
Thai Airways
اس ائیرلائن کو دنیا کی دسویں بہترین ائیرلائن ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔
اس کے علاوہ تھائی ائیرویز ایشیا کے بہترین ائیر اسٹاف رکھنے کا ایوارڈ بھی
اپنے نام کرچکی ہے-
|
|
Germany's Lufthansa
دنیا کی بہرتین ائیر لائن کی فہرست میں یہ ایئر لائن نویں نمبر پر ہے- اس
کے علاوہ اسے یورپ کی سب سے بہترین ائیر لائن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے-
|
|
Australia's Qantas Airways
8 ویں نمبر پر آنے والی ائیر لائن آسٹریلیا کی Qantas Airways ہے- اس ائیر
لائن نے koala کے ساتھ طویل اشتہاری مہم بھی چلائی- اس کے علاوہ اس ائیر
لائن کو آسٹریلیا کی سب سے بہترین ائیر لائن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے-
|
|
China's Hainan Airlines
چین کی یہ ائیر لائن اس سال ساتویں نمبر پر آگئی ہے اور اس ائیر لائن نے
چین میں سب سے بہترین ایئر لائن، بہترین ائیر اسٹاف اور بزنس کلاس کی
بہترین آسائشیں فراہم کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔
|
|
Taiwanese carrier EVA Air
تائیوان کی یہ ائیر لائن اس فہرست میں چھٹی پوزیشن پر ہے۔ اسے دنیا کی صاف
ترین ایئر لائن اور دنیا کی بہترین اکنامی کلاس کیٹرنگ کا ایوارڈ بھی حاصل
ہے۔
|
|
Emirates
اس ائیر لائن نے 2016 میں دنیا کی سب سے بہترین ائیر لائن کا ایوارڈ جیتا
تھا لیکن اس سال یہ پانچویں نمبر پر فائز ہے جبکہ اس نے دنیا کی سب سے
تفریح سے بھرپور پرواز کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔
|
|
Cathay Pacific
ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی یہ ائیر لائن اپنی اچھی کارکردگی کی بدولت
رواں سال یہ اپنی رینکنگ بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے- اس بار اسے دنیا
کی چوتھی سب سے بہترین ائیر لائن قرار دیا گیا ہے- |
|
ANA All Nippon Airways
ایک بار پھر جاپانی ائیر لائن دنیا کی بہترین ائیر لائن کی فہرست میں اس
سال بھی تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس ائیر لائن نے
دنیا کی بہترین ایئر پورٹ سروسز اور ورلڈ آف بزنس کلاس بورڈ کیٹرنگ کا
ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ |
|
Singapore Airlines
یہ ائیر لائن گزشتہ سال دنیا کی سب سے بہترین ائیر لائن قرار پائی تھی لیکن
اس سال یہ دوسرے نمبر پر آگئی ہے- لیکن اس نے پھر بھی دنیا کے جہاز کے
بہترین عملے اور ایشیا کی سب سے بہترین ایئر لائن اور دنیا کی بہترین فرسٹ
کلاس ائیر لائن کا ایوارڈ تو اپنے نام کر لیا ہے۔ |
|
Qatar Airways
قطر ائیر لائن اس بار سنگاپور ائیر لائن کی جگہ لینے میں کامیاب ہوگیا ہے-
قطر ائیر ویز کو رواں سال نیا کی سب سے بہترین ائیر لائن ہونے کا اعزاز
حاصل ہوگیا ہے- قطر ائیر ویز نے یہ اعزاز اپنی بھرپور محنت سے حاصل کیا ہے-
اس کے علاوہ قطر ائیر ویز کو اس وقت دنیا کے بہترین بزنس کلاس اور بزنس
کلاس سیٹ اور مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بہترین ائیرلائن ہونے کا اعزاز بھی حاصل
ہے- |
|