انڈیا بمقابلہ افغانستان اور نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان کے لیے کیا اہم؟

آج ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے- آج انڈیا کا سامنا افغانستان سے جبکہ ویسٹ انڈیز کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا-

اس وقت انڈیا کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کی شاندار پرفارمنس سب کے سامنے ہے جبکہ دوسری جانب افغانستان کی ٹیم اب تک نہ ہی کوئی خاص کارکردگی دکھا سکی ہے اور نہ ہی کوئی میچ جیت سکی ہے-

مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ انڈیا اور افغانستان کی ٹیموں کی پرفارمنس اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار کی زبانی ایک حقیقت سے قریب تر تجزیہ سن سکتے ہیں:
 


اگر بات کی جائے آج کے دوسرے مقابلے یعنی نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کی تو آپ کو واضح کرتے چلیں کہ یہ میچ پاکستان کے لیے بھی بہت اہم ہے- کیونکہ آج نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں ہی پاکستان کے ورلڈ کپ میں رہنے کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے-

نیوزی لینڈ کے مدِ مقابل ویسٹ انڈیز کی پرفارمنس کی بات کی جائے تو ہمیں یہ دکھائی دیتا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تو شکست دی لیکن اس کے بعد ان کی پرفارمنس کوئی خاص نہیں رہی-

ایسا کیوں ہے؟ اور اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کیا پوزیشن ہے؟ یہ سب ہم جانیں گے مندرجہ ذیل ویڈیو میں ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار کی زبانی:
 

YOU MAY ALSO LIKE: