انسان کس طرح دنیا کو بنجر کر رہے ہیں؟

زمین کا ایک تہائی حصہ ریگستانوں پر مشتمل ہے اور بنجر زمین میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے ذمہ دار انسان خود ہیں۔ غیرمعمولی کاشت کاری اور جنگلوں کی کٹائی زمین کی زرخیزی کو تباہ و برباد کر رہی ہے۔


ریگستان میں تبدیلی
ایک وقت تھا جب صحارہ میں ہاتھی اور دریائی گھوڑے پائے جاتے تھے۔ آج صحارہ ایک بنجر علاقہ ہے۔ صرف ایک چھوٹا سا دریا سرسبز ماضی کی یاد دلاتا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک بہت بڑا علاقہ خشک ہو چکا ہے۔

image


انسان فطرت کے دشمن
خشک موسم والے علاقوں میں جب انسان قدرتی وسائل کو تباہ کرتے ہیں تو پودے و درخت ختم ہو جاتے ہیں اور زمین بھی بنجر ہوتی جاتی ہے۔ اس باعث خشک موسم کے حامل علاقوں میں بنجر زمین میں ستر فیصد تک کا اضافہ ہو چکا ہے، جیسا کہ بھارت کا یہ علاقہ۔

image


عالمی خطرہ
ہر سال دنیا بھر میں ستر ہزار مربع کلومیٹر بنجر زمین کا اضافہ ہوتا جا رہا۔ یہ آئرلینڈ کا رقبہ بنتا ہے۔ بین الاقوامی تعاون کی جرمن تنظیم کے مطابق براعظم افریقہ میں چالیس فیصد آبادی ایسے علاقوں میں رہ رہی ہے، جن کے بنجر ہو جانے کا خدشہ موجود ہے۔ ایشیا میں انتالیس فیصد جبکہ جنوبی امریکا کی تیس فیصد لوگ ایسے علاقوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ امریکا اور اسپین کے بھی کئی علاقے بھی اس خطرے سے دوچار ہیں۔

image


قحط اور آبادی
بنجر رقبے میں اضافے کی ایک بڑی وجہ کئی ممالک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بھی ہے۔ مثال کے طور پر چین میں خشک اراضی پر بار بار کاشت کی جا رہی ہے۔ کسان اپنی چراہ گاہوں میں زیادہ سے زیادہ جانور رکھ رہے ہیں، جو وہاں پر موجود تمام پودوں، گھاس اور ہری بھری جھڑیوں کو کھا جاتے ہیں۔

image


پانی کے بغیر جھیل
قزاقستان اور ازبکستان کی سرحد پر بحیرہ آرال ناکام زرعی پالیسی کی ایک ایسی علامت ہے، جس کی وجہ سے زمین بانجھ ہوتی جا رہی ہے۔ ماضی میں آرال دنیا کا چوتھی بڑی جھیل ہوا کرتی تھی اور پانی کی کمیابی سے آج اس کا کچھ حصہ ہی باقی بچا ہے۔

image


ترقی یافتہ ممالک کے لیے بھی پریشانی
صرف ترقی پذیر ممالک ہی اراضی کے بنجر ہونے کے مسئلے سے دوچار نہیں ہیں۔ اسپین میں بھی یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس کی بڑی وجہ دنیا بھر کے سیاحوں کا اس ملک میں آنا ہے۔ ان سیاحوں کے لیے جنگلات کو ختم کرتے ہوئے ہوٹل بنائے جا رہے ہیں۔

image

ماحولیاتی نظام کی تباہی
قدرتی ماحولیاتی نظام کی تباہی کے ساتھ ساتھ زمین کا بنجر پن دیگر مسائل کا بھی سبب بن رہا ہے۔ غربت بڑھ رہی ہے، لوگ خوراک کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں اور انہیں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑ رہا ہے۔ افریقہ میں تقریباً 485 ملین لوگ اس سے متاثر ہیں۔
image

Partner Content: DW

YOU MAY ALSO LIKE: