اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ورزش وزن کم کرنے کے حوالے سے
اہم کردار ادا کرتی ہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ایک سادہ تدبیر
اختیار کر کے ورزش کو زیادہ مؤثر اور فائدہ مند بنایا جاسکتا ہے؟
|
|
جی ہاں کامیابی سے وزن کم کرنے والے 375 بالغ افراد پر کی جانے والی ایک
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان افراد نے یہ وزن روزانہ ایک مخصوص وقت
میں اپنی جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ کر کے کم کیا ہے-
یہ افراد روزانہ صبح کے وقت ورزش کیا کرتے تھے جس سے ان کے وزن میں نمایاں
کمی واقع ہوئی- ایک دوسری تحقیق میں پہلے ہی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ورزش
کا وقت کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے چاہے یہ ورزش صبح کی جائے یا پھر شام میں-
لیکن صبح کے اوقات میں کی جانے والی ورزش کے فوائد پورے دن حاصل کیے جاسکتے
ہیں- ایسے افراد جو صبح کے اوقات میں ورزش کرتے ہیں وہ دن بھر میں بہت کم
کیلوریز کھاتے ہیں اور غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال بھی بہت کم کرتے ہیں-
|
|
صبح کے اوقات میں ورزش کرنا آپ کے میٹابولز کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے-
اس کے علاوہ صبح کی ورزش آپ کی نیند کو بھی بہتر بناتی ہے-
|