ایسے 5 مقامات جہاں موبائل چارج کرنے کا سوچیں بھی مت!

جب آپ کے موبائل کی بیٹری کم ہوتی ہے تو آپ اپنے فون کو عام جگہوں پر چارج کرنے لگ جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جہاں آپ کو ایسا کرتے ہوئے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوئی بھی یہ پسند نہیں کرتا ہے کہ جب آپ گھر سے دور ہوں اور آپ کے موبائل کی چارجنگ ختم ہو جائے، اگر ایسا ہو تا ہے تو اس مسئلے کو عام جگہوں پر لگے چارجنگ اسٹیشن حل کرد یتے ہیں لیکن ان کا استعمال آپ کو مشکل میں بھی ڈال سکتا ہے۔ ڈریزل یونیورسٹی کے پروفیسر اور فیتھوم سائبر کے سی ای او جیمز گوئپیل کہتے ہیں کہ اس طرح کے چارجنگ اسٹیشنوں اور یوایس بی پورٹ آلات مجرموں کی آپ کے فون تک آسانی رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق یہ وہ 5 جگہیں ہیں جہاں آپ کو اپنے فون کو چارج کرنے کے لیے عوامی یو ایس بی پورٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ائیر پورٹ
ائیر پورٹس پر بہت سے چارجنگ اسٹیشن موجود ہوتے ہیں جہاں آپ اپنے موبائل کو چارج کرنے کے لئے چھوڑ سکتے ہیں لیکن یہاں کسی نامعلوم شخص پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔

image


ٹرین اسٹیشن
ٹرین اسٹیشنز پر بھی چارجنگ پورٹس لگی ہوئی ہوتی ہیں لیکن اس میں ہمارے موبائل کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک مجرم ایک بس ٹرمینل یا ٹرین اسٹیشن میں مفت چارجنگ اسٹیشن قائم کرسکتا ہے جب لوگ اپنے فون کو یو ایس بی پورٹ میں پلگ کرتے ہیں تو ان کا فون چارج کیا جاتا ہے لیکن ان کے حساس ڈیٹا کاپی ہو سکتا ہے۔

image


ہوٹلز
ہوٹلز میں بھی صارفین کے لیے موبائل چارج کرنے کے لیے چارجنگ پورٹس لگی ہوتی ہیں، ان پورٹس میں موبائل چارج کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں کیونکہ یہاں بھی آپ کے موبائلز کا ذاتی ڈیٹا چوری ہونے اور آپ کے موبائلز میں خطرناک سافٹ وئیر آپ کو بتائے بغیر انسٹال ہو سکتے ہیں۔

image


رینٹ اے کارز
آپ کو ان دنوں رینٹ اے کاروں میں بھی چارج کرنے کے لیے یو ایس بی پورٹس نظر آتی ہوں گی جہاں صارفین سفر کے دوران موبائل چارج کرتے ہیں لیکن یہاں پر موبائل چارج کرنے سے آپ اپنے موبائل کار میں ہی بھول سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو پتا ہے کہ موبائل کی پورٹ کار کی بیٹری سے چارج ہوتی ہے یہ آپ کے موبائل کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں کیونکہ کار کی بیٹری سے آنے والا پاور موبائل کی بیٹری کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔

image


لائبریریز
لائبریری کو شاید محفوظ جگہ تصور کیا جاتا ہے لیکن آپ اپنے موبائل کو یہاں بھی چارج کرنے سے گریز کریں کیونکہ لائبریری میں آپ کا موبائل آپ کی پہنچ سے دور ہوسکتا ہے اور ادھر بھی آپ کے موبائل کا ڈیٹا محفوظ نہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: