نادرا نے بینک ایپس کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق معطل کردی

نادرا کی جانب سے بینک کمسٹرز کی ایپ کی مدد سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت معطل کر دی گئی ہے- نادرا حکام کے کہنا ہے کہ اس سہولت کے لیے بینکوں کو پہلے مرکزی بینک سے اجازت حاصل کرنا ہوگی-
 

image


ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق یہ سہولت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں٬ مریضوں اور بزرگ شہریوں کے لیے انتہائی مفید تھی- لیکن اس معطلی کے بعد بائیومیٹرک کی تصدیق کا عمل سست روی کا شکار ہوجائے گا-

متعدد کمرشل بینکوں کی جانب سے ایپس متعارف کروائی گئی تھیں جس کے ذریعے ان کے صارف گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل سے اپنے اکاؤنٹ کی بائیومیٹرک تصدیق کرواسکتے تھے- ان بینکوں میں میزان بینک٬ بینک الفلاح٬ سلک بینک اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک شامل تھے-

بینکنگ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نادرا کی جانب سے انہیں کیا گیا ہے کہ اس سروس کی بحالی کے لیے پہلے وہ نئے قوائد و ضوابط کے تحت اسٹیٹ بینک سے اجازت حاصل کریں-

نادرا کا مؤقف ہے کہ بینکوں کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کے لیے جو معاہدہ کیا گیا تھا اس میں ایپس کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کی شرط شامل نہیں تھی-
 

image


اس کے برعکس بینکرز کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق کے لیے ایپس کے متعارف کروائے جانے پر اسٹیٹ بینک نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور ان کے نزدیک یہ طریقہ کار اکاؤنٹس کی تصدیق کے عمل کے لیے تیزی کا سبب بنا تھا-

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے اور یہ سہولت دوبارہ بحال کروانی چاہیے تاکہ بائیومیٹرک تصدیق کے عمل میں دوبارہ تیزی آسکے-

YOU MAY ALSO LIKE:

In a sudden move, NADRA has disabled the biometric verification facility for bank customers via apps. The authority has asked for a regulatory approval from the central bank, senior bankers.