ککڑ کی بانگ

"""ککڑ کی بانگ بے وجہ ہے کیا ؟
‏‎‎ککڑ جب بے وقت بانگیں دیتا ھے تو اسے قصائی کی چھری نظر آ رہی ہوتی ھے۔
رانا کی گرفتاری کے بعد سب سے زیادہ تڑپنے والا میر جعفر ماحول بنا رہا کہ شاید چاہے کی پیالی میں طوفان آجائے ۔
‏‎ملک کا سارا نظام ہی الٹ پلٹ چل رہا ہے، عمران خان صاحب کے اردگرد موجود بیشتر لوگوں کی ہمدردیاں آج بھی ن لیگ اور زرداری کے ساتھ ہیں۔۔۔
اہل علم تو کہتے ہی تھے اب تو عام دیہاتی بھی کہتا ہے کہ انصاف کا نظام ویسے ہی بوسیدہ اور بدبودار ہے جیسا پہلے تھا ؟
لیکن اب دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
‏ایک سینئر صحافی جس کا کام صرف خبر دینا یا تبصرہ کرنا ہے وہ کسی سیاسی پارٹی کی طرح ریاست کے خلاف بغاوت کی دھمکیوں پر کیوں اترا ہوا؟
غور و فکر کی تو پھر پتہ چلا اس کے بیٹے کا سسر بھی منشیات میں رانا ثناءاللہ کا قریبی ساتھی ہے پھر جا کر ککڑ کی بیوقت بانگوں کا مطلب سمجھ میں آیا۔
ملکی میڈیا کے احوال بتاتے ہیں کہ ‏‎یہ صاحب سیاسی برائیوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں اور اس کا ابا بھی یہ کرتا تھا,‏‎اس کو اب صحافی کہنا بھی صحافیوں کی توہین ہے اب یہ میر جعفر غداروں کے لسٹ میں ہے,
رانا جانے یا تھانہ جانے کی شوبازانہ پالیسی کی بجائے اسکے لئے آہ وبکا کا مطلب یہی ہے کہ حامد میر اسکے سارے کاروبار میں حصے دار ھے تبھی تو درد سے تشریف ٹکا کر بیٹھ نہیں پا ربا.
‏‎اہل علم تو کہتے رہے کہ جب آپ نے کچھ کیا ہی نہیں تو خوامخوا “ آو مجھےگرفتار کرو” کا شور کیوں مچایا جا رہا ہے اندازہ دُرست ثابت ہوا کہ کسی گھناونے جرم میں ملوث ہونگے۔۔۔
‏‎ایسے ہی ککڑ ہر پارٹی میں موجود ہیں اب دیکھنا یہ ھے کہ بلی کونسے ککڑ اٹھاتی ھے اور کونسے نہیں ؟
کن کو بخشتی ھے ؟
‏ لفافہ ملنا بند ہوگیا ہے نہ اس لئے اسے ڈر ہے کہ احتساب کا اگلا شکار کہیں وہ نہ ہو؟
‏‎"گیدڑ کی دوڑ شہر کی طرف" کامیاب نہیں ہو سکتی اب آپ
‏‎جس چور پر بھی ہاتھ ڈالو گے وہ چیخیے گا تو ضرور!
‏‎‎پرانے زمانے میں صحافی کا کام بکتا تھا، اور اب تو صحافی پورے کا پورا بک جاتا ہے۔
‏‎احتساب سب کا ضروری ہے!
وکلاء برادری،دانشوروں سول سوسائٹی میڈیا اور
سیاسی جماعتوں کے ورکرز سے اپیل ہے کہ
محب وطن پاکستانی بنیں
مکار غدار اور مطلبی مفاد پرست لوگوں کو بےنقاب کریں,
انسان خسارے میں ہے, جلد باز ہے, دنیا کی چمک میں بھول جاتا ہے کہ اللہ بھی ہے جو اس کائنات کا مالک کل ہے ,
‏‎بے شک اللہ کی پکڑ سخت ہے وہ ہر ظالم کو عنقریب سزا دینے والا ہے.
یہ اللہ کا عدل ہے, یہ مالک کی گرفت ہے کہ اب پاکستان کو لوٹنے والوں کو نشان عبرت بننا ہے.
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 875 Articles with 458200 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More