ضلعی انتظامیہ ،مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

مالی بجٹ سال 2019-20میں حکومت کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیکسوں،سیلز ٹیکس ،انکم ٹیکس اور ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی ہدا یات اور پرائس مجسٹریٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں کئے گئے اقدامات پر ضلع اوکاڑہ میں انجمن تاجران کی جانب سے ہڑتال کے بدلتے فیصلے گزشتہ دو روز سے چھوٹے دوکانداروں اورشہریوں کے لئے حیرت وتعجب کا باعث بنتے رہے ، تاہم اکثریتی فیصلہ میں انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ کی جانب سے کی گئی ہڑتال ضلع بھر میں کامیاب رہی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12جولائی کو مرکزی انجمن تاجران سے مسلسل مذاکرات ہوتے رہے کہ کسی طرح ضلع بھر میں ہڑتال کامیاب نہ ہوسکے تمام مذاکرات اور بعد ازاں رات گئے انجمن تاجران کے متفقہ فیصلے نے ضلع بھر میں ہڑتال کو کامیاب کر دیا اس دوروزہ سرگرمیوں کو سانچ کے قارئین کرام کے لئے پیش کررہا ہوں ،ضلعی انتظامیہ سے انجمن تاجران کے نمائندوں کی جانب سے کئے گئے مذاکرات اور ہڑتال نہ کرنے کا سرکاری ہینڈآؤٹ بھی ضلع بھرکے تاجروں کو مہنگائی اور بے جا ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن کرنے سے نہ روک سکا گزشتہ رات گئے انجمن تاجران کی ہنگامی میٹنگ کے فیصلہ میں کہا گیا کہ حکومتی نمائندوں سے ہونے مذاکرات میں 13 نکاتی مطالبات کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا اس لئے تاجران اپنے مطالبات کے منوانے کے لئے 13 جولائی کو ضلع بھر میں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے جبکہ اِس میٹنگ سے چند گھنٹے پہلے سرکاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا تھا کہ صدر مرکزی انجمن تاجران اوکاڑہ چوہدری سلیم صادق اور جنرل سیکریٹری شیخ ریاض انور نے ڈپٹی کمشنر مریم خاں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ضلع بھرمیں 13 جولائی بروز ہفتہ کو ہونیوالی ہڑتال سے اعلان لا تعلقی کرتے ہوئے شہروں اور قصبات میں کاروبای سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری سلیم صادق ،جنرل سیکریٹری مرکزی انجمن تاجراں شیخ ریاض انور ،صدر انجمن تاجراں رینالہ خورد چوہدری محمد شکیل اور تحصیل دیپالپور کے نمائندے شریک ہوئے تھے جسکی تصویر بھی میڈیا کے زریعے شیئر کی گئی جبکہ رات گئے انجمن تاجران کے فیصلے کی روشنی میں ضلع بھر کے بڑے تمام تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ چھوٹی مارکیٹوں اور قصبات کے بعض دوکانداروں نے انجمن تاجران کی ہڑتال کا کوئی نوٹس نہیں لیا ، بازار بند ہونے کے باعث شہری پریشان نظر آئے ، شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال گول چوک ،وینس چوک، ایم اے جناح روڑ ،ہارنیاں والا چوک، ڈاک خانہ مارکیٹ ،فیصل آباد روڈ ،زرعی انڈسٹری مارکیٹ، جی ٹی روڈ، دیپال چوک ،کباڑ مارکیٹ، عالم مارکیٹ چونگی نمبر 6، لاری اڈا روڈمکمل بندرہے جبکہ چند ایک کھانے پینے اور چھوٹے کریانہ سٹور کھلے رہے ،انجمن تاجران کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں مکمل ہڑتال اس بات کا ثبوت ہے کہ بجٹ میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسوں کو اوکاڑہ کی عوام اور تاجر برادری مکمل مسترد کرچکی ہے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس اگر حکومت نے واپس نہ لیے تو ہڑتالوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،یاد رہے کہ انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بارے میں گزشتہ روز پیدا ہوئی گوں مگوں کی صورتحال کا سبب شہری یہ بتاتے ہیں کہ موجودہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری سلیم صادق پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور جنرل الیکشنوں میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر بھی رہے ہیں جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران باربار مذاکرات کرتے رہے لیکن پھربھی ضلع بھر میں ہڑتال کامیاب رہی ٭

 

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 87 Articles with 59520 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.