صابن کے یہ حیرت انگیز کمالات جانتے ہیں؟

یقیناً صابن تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا بلکہ روزمرہ میں ہاتھ یا منہ دھونے کے لیے استعمال بھی کیا ہوگا؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جلد صاف کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ٹکیہ کیا کچھ کرسکتی ہے؟ ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر صابن مکھیاں گھر سے دور رکھ سکتے ہیں، سلائی آسان بنا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ تو یہاں اس کے ایسے ہی فوائد جانیے جو آپ کو دنگ کردیں گے۔
 

image


آئرن کی پتیلی کو آنچ سے کالا ہونے سے بچائے
اکثر پکوان پکانے کے لیے بڑی پتیلیوں کا استعمال ہوتا ہے اور عام طور پر وہ کھانے تیز آنچ میں بنتے ہیں مگر اس کے نیچے کالی تہہ بننا شروع ہوجاتی ہے جس کو صاف کرنا بتدریج ناممکن ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے کی روک تھام کے لیے صابن کو پتیلی کے نچلے حصے سے رگڑیں اور پھر چولہے پر رکھیں۔ ایسا کرنے سے پکانے کے بعد پتیلی کی صفائی زیادہ آسان ہوجاتی ہے۔

پودوں کو کیڑوں سے دور رکھے
صابن کا ایک ٹکڑا کسی پانی بھرے برتن میں ڈال دیں ، جب وہ جھاگ دار ہوجائے تو اس سلوشن کو اسپرے بوتل میں ڈال کر پودے کے پتوں پر چھڑک دیں۔
 

image


بدبو دار جوتوں کی بو دور کرے
اگر جوتوں میں بو بس گئی ہے تو پیکٹ میں بند صابن کی بار کو اس کے اندر رکھ دیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، صبح وہ بو غائب ہوچکی ہوگی۔

لباس سے بو دور کریں
اپنے کپڑوں کو گرمیوں میں بو سے بچانا چاہتے ہیں تو الماری میں پیکٹ میں بند صابن کی ٹکیہ رکھ دیں، وہ بو تو دور کرے گی ہی ایسے کیڑوں کا خاتمہ بھی کردے گی جو اسے نقصان پہنچا سکتے ہو۔

کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے خارش دور کرے
اگر کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے اور جلن محسوس ہورہی ہے خصوصاً سونے کی کوشش کے دوران، تو صابن کی ایک بار کو متاثرہ حصے پر رکھیں اور رگڑیں، جلن میں فوری ریلیف محسوس ہوگی۔

مکھیاں دور کریں
صابن کا پانی متعدد طریقوں سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً مکھیاں ختم کرنے کے لیے۔ صابن کا ایک ٹکڑا ایک باﺅل پانی میں ڈال دیں اور اسے کسی لائٹ کے نیچے رکھ دیں۔ مکھیاں اس پانی کی جانب کھینچی آئیں گی اور ڈوب کر مرجائیں گی، ایسا طریقہ گھر کے مختلف حصوں میں اپنا کر ان کیڑوں سے نجات پائی جاسکتی ہے۔
 

image


سلائی آسان بنائے
کچھ اقسام کے کپڑوں سے سوئی کو گزارنا مشکل ہوسکتا ہے تو اسے آسان بنانے کے لیے سلائی سے پہلے سوئی کو صابن میں گھونپ دیں۔

زپ ٹھیک کریں
اگر زیپ پھنس گئی ہے تو اسے ٹھیک کرنے کے لیے صابن کو اس پر رگڑیں اور بس۔

انگلی میں پھنس جانے والی انگوٹھی نکالیں
اگر انگلی میں انگوٹھی پھنس گئی ہے اور تکلیف کا احساس ہورہا ہے تو اسے نکالنے کے لیے صابن کو انگلی پر رگڑیں اور پھر دھولیں، انگوٹھی پھسل کر نکل جائے گی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

To many who doesn’t know, soap is actually salt that origins from a type of fatty acid and is used as a variety of cleansing purposes. Household purposes for using soap in cleansing can include bathing, washing, surfactants, etc.