پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا ایک اے ٹی آر طیارہ گلگت
ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر رن وے پر نہ رکا اور
رن وے سے آگے چلا گیا ہے۔
|
|
رن وے کے بعد طیارہ کچی زمین والے ایک میدان میں جا کر ایک طرف کو جھک کر
جا رکا ہے۔
اس واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور انھیں باحفاظت طیارے سے نکال لیا
گیا ہے۔
طیارہ اسلام آباد سے گلگت پرواز کر رہا تھا۔
|
|
مقامی صحافی موسیٰ جلونکھا نے بی بی سی کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے
مطابق اس پرواز میں 48 مسافر سوار تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ریسکیو اور پولیس
حکام اس وقت ایئر پورٹ پر پہنچ چکے ہیں۔
|
|
گلگت ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی دی گئی ہے اور اسے عارضی طور پر بند کر
دیا گیا ہے۔
|