ٹِک ٹاک ویڈیو (TikTok) ایپ پاکستان میں بھی خاصی مقبولیت
کی حامل ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں بھی اس کے صارفین میں
بے انتہا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-
|
|
تاہم اسی ایپ کے استعمال کے شوق نے پاکستانی شہر جہلم سے تعلق رکھنے والے
ایک نوجوان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ہے-
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ساجد خان نے ٹِک ٹاک ایپ کی ذریعے اپنی ایک گینکسٹر
اسٹائل پر مبنی ویڈیو تخلیق اور اپ لوڈ کی جس میں انہیں ایک پستول تھامے
دیکھا جاسکتا ہے- جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں دیسی میوزک بھی چل رہا ہے-
تاہم ان کی ویڈیو میں پستول پکڑا گیا ہے وہ غیر قانونی ہے-
|
|
جہلم پولیس کے مطابق انہیں اسی غیر قانونی پستول کی وجہ سے حراست میں لیا
گیا ہے- اور یہ کاروائی ایک نجی چینل کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی
نشاندہی پر کی گئی ہے-
|
|
ٹِک ٹاک پاکستانی نوجوانوں میں ایک نشہ یا لت کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے-
اور یہ نوجوان اس لت کا شکار ہوکر صحیح اور غلط کی پہچان بھی کھو بیٹھتے
ہیں- یہاں تک کہ بڑے پیمانے پر نوجوان اس ایپ کی بدولت بے راہ روی کا بھی
شکار بن رہے ہیں-
|