سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ایسے صارفین جن کا
ماہانہ انٹرنیٹ بل 1500 روپے سے کم تھا اور وہ صارفین بھی جو چار میگا
بائٹس فی سیکنڈز انٹرنیٹ اسپیڈ حاصل کررہے تھے اور اُن کا ماہانہ بل 2500
روپے سے کم تھا، وہ اب سیلز ٹیکس نیٹ میں آجائیں گے۔
انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس پر ٹیکس کے نفاذ پر آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے
والے افراد نے ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سندھ حکومت کے فیصلے کو
ٹیکنالوجی اور کمیونی کیشن کی حوصلہ شکنی قرار دے چکے ہیں۔
|