بات عیدالاضحیٰ کی ہو اور ذکر خوبصورت جانوروں کا نہ آئے
ایسا تو ممکن ہی نہیں٬ عیدالاضحیٰ کی تمام چہل پہل اور رونق خوبصورت اور
تندرست جانوروں کی مرہونِ منت ہوتی ہے اور ان دنوں آپ جہاں نظر اٹھائیں گے
آپ کو ہر طرف خوبصورت جانور اور ان کو دیکھنے والوں کا ایک ہجوم دکھائی دے
گا- عیدالاضحیٰ کے چاند کا اعلان ہوتے ہی کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر
قائم کی جانے والی ایشیاﺀ کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بھی جانوروں کی خرید
و فروخت میں خاصی تیزی آجاتی ہے- منڈی میں سب سے زیادہ خوبصورت اور بیش
قیمت جانور مشہور کیٹل فارمز کے ہوتے ہیں- ان کیٹل فارمز کے جانور نہ صرف
بیش قیمت ہیں بلکہ انتہائی پرکشش اور خوبصورت بھی ہیں- ان کیٹل فارمز میں
موجود جانوروں کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے اور اتنی زیادہ قیمت کا سبب ان
کا وزن٬ خوبصورتی اور قد کاٹھ ہے- ہماری ویب کی ٹیم نے گزشتہ سال کی مانند
اس سال بھی سپر ہائی وے پر قائم اس مویشی منڈی میں معروف کیٹل فارمز کی
جانب سے لائے گئے خوبصورت اور بیش قیمت جانوروں کی ویڈیوز تخلیق کیں- ان
پرکشش جانوروں پر مبنی یہ دلچسپ ویڈیوز آپ ہمارے آج کے اس خصوصی فیچر میں
دیکھ بھی سکتے ہیں- |
آفریدی کیٹل فارم:
|
|
کائنات کیٹل فارم:
|
|
شمسی کیٹل فارم:
|
|
ساکران ڈیری کیٹل فارم:
|
|
سرمہ والا کیٹل فارم:
|
|
786 کیٹل فارم:
|
|
جمال کیٹل فارم: |
|
سورتی کیٹل فارم: |
|