مسلمانوں کا کشمیر

کیا دُنیا میں 56 اسلامی ممالک کشمیر کے مظلوم مُسلمانوں کیلیےکُچھ نہیں کر سکتے تو کیا فائدہ تمہاری حُکمرانی کا.. کیا فائدہ ہے کہ ہم مسجدوں میں نماز پڑھنے تو جاتے ہیں عبادتیں تو کرتے ہیں تلاوت تو کرتے ہیں مگر ہمارے ہی مسلمان اس حالت میں ہیں کہ ہم ان کو بچانے کی جگہ صرف تبصرہ اور مشورے ہی کرتے ہیں لیکن کبھی بھی کسی نے بھی مسلمان کشمیری پر ہونے والے تشدد اور کشمیر میں ہونے والے ان حالات کو روکنےکی کوشش نہیں کی۔۔کیا ہم سب مسلمان ایک نہیں ہو سکتے ہم اگر ایک ہو جائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں ہلا نہیں سکتی ہے۔۔تو پھر کیوں کر ہم اپنی آوازوں کو بند کیے بیٹھے ہیں آخر ہم کب اٹھیں گے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لئے ہم سب ہم وطن نہ سہی لیکن ہم مسلمان تو ہیں ایک عقیدے پر یقین رکھنے والے کیوں نہیں ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے۔۔ہم وہ لوگ ہیں جنہیں بے زبان جانوروں کی تکلیف تو نظر آتی ہے مگر زندہ انسانوں پر ہونے والے ظلم نظر نہیں آتے۔۔جب تک کہ ہم ایک نہیں ہو جاتے تب تک دوسری قومیں اس چیز کا فائدہ اٹھاتی رہیں گی ہمیں مل کر قدم اٹھانا ہوگا اور کشمیر کو آزاد کروانا ہوگا۔۔کیا ہم اتنا نہیں کرسکتے ایک مسلمان ہونے کے ناطے زرا نہیں پورا سوچیے۔۔قدم بڑھاؤ مسلمانوں۔۔۔
 

Ayesha Gulzar Malik
About the Author: Ayesha Gulzar Malik Read More Articles by Ayesha Gulzar Malik: 6 Articles with 4298 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.