اونٹ کے گوشت کے ایسے حیرت انگیز فائدے جو آپ نہیں جانتے

اونٹ ایک جانا پہچانا جانور ہے۔ اس وقت دنیا میں تقریباً 14 کروڑ اونٹ ہونگے ان کی کثیر تعداد شمالی افریقہ، مشرق وسطیٰ،لاطینی امریکہ ،ایشیا اور صحرائی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ پہلے اونٹ عرب ریگستانی علاقوں میں نقل و حرکت اور مال برداری کے کام آتے تھے۔
 

image


اونٹ کے گوشت کی اہمیت اور افادیت کی وجہ سے عرب ممالک خصوصاً شام اور قاہرہ میں باقاعدگی سے ذبح کیا جاتا ہے۔ خلیجی ممالک میں اس کا گوشت پارٹیوں اور شادی بیاہ میں کھایا جاتا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک میں اس کا گوشت بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔

اب پاکستان میں بھی اتوار بازاروں میں اونٹ کا گوشت دستیاب ہے۔ اونٹ کا دودھ معدے کے السر سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ ہے اور گلہ بان اونٹ کے دودھ پر اکتفا کر کے ایک مہینے زندہ رہ سکتا ہے۔
 

image


جہاں اس کا دودہ بہت زیادہ لذیذ اور فائدہ مند ہے وہیں اس کے گوشت کے انگنت فوائد ہیں۔ اونٹ کا گوشت دوسرے لال گوشت یعنی بکرا، دنبہ اور گائے کے گوشت سے زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

اونٹ کا گوشت نمونیا ،تیزابیت اور جلن سے بچاتا ہے۔ دل کی نالیوں کی حفاطت کرتا ہے۔ پرانے بخار، کالا یرقان، ہیپاٹائٹس، کندھوں کے درد میں مفید ہے۔

اونٹ کا گوشت معدنیات، حیاتین، پوٹاشیم، کیلشیم، فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے ،جسم میں ہمیوگلوبن خون بناتا ہے جس میں رطوبت فراہم کرتا ہے اور زہریلے مادوں کے اخراج کیلئے فائدہ مند ہے۔

ریسرچ کے مطابق اس میں وٹامن سی، بی اور آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، آنکھوں کی بینائی کیلئے بھی اس کا گوشت بھی مفید ہے، اس کی یخنی چشم آشوب کیلئے بہترین نسخہ ہے، اونٹ کا گوشت پھیپھڑوں میں وٹامن سی سے بخار کو کم کر کے وقت مدافعت کو بڑھاتا ہے، جوڑوں کا درد اور دمہ کے انفیکشن کو روکتا ہے۔
 

image

بڑے گوشت کی جگہ اس کا گوشت زیادہ مفید اور جسمانی فوائد سے بھرپور ہے اور لوگ جو گوشت نہیں کھاتے اس کیلئے یہ بہترین غذا ہے ۔امریکہ اور جرمنی میں لوگ وزن کم کرنے کیلئے اونٹ کا گوشت استعمال کرتے ہیں۔

بشکریہ: ( روزنامہ اوصاف )

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Camel meat is a good source of protein. Camel meat contains low levels of intramuscular fat and relatively high proportion of polyunsaturated fatty acids, which may provide health benefits.