سافٹ ڈرنکس کے یوں تو کافی نقصانات ہیں لیکن ایک اور
نقصان یہ بھی ہے کہ یہ کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ سافٹ ڈرنک کا استعمال
مردوں میں مثانے کے کینسر اور خواتین میں بریسٹ کینسر کے امکان میں اضافہ
کردیتا ہے۔
|
|
پبلک نیوز کے مطابق سافٹ ڈرنکس کے یوں تو کافی نقصانات ہیں جن میں سب سے
عام موٹاپا اور ذیابیطس ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس کے دیر سے ظاہر ہونے
والے نقصانات اور بیماریوں کی بھی کافی لمبی فہرست ہے جس میں نظر کی کمزوری،
جلدی امراض، امراض قلب، ڈپریشن، مرگی، متلی، دست، ہڈیوں کو نقصان، اور جلد
پر خارش شامل ہیں۔
تاہم ان خطرناک ڈرنکس کا ایک اور نقصان یہ بھی ہے کہ یہ کینسر کا سبب بھی
بن سکتی ہیں۔
طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق مختلف اقسام کے کینسر اور سافٹ ڈرنکس کے
استعمال کے درمیان مضبوط تعلق دیکھنے میں آیا ہے۔
تحقیق کے مطابق ہفتے میں صرف دو سافٹ ڈرنکس کی وجہ سے ہی انسولین کی سطح
بڑھ جاتی ہے جو کہ لبلبے کے کینسر کے خطرے کو دو گنا بڑھا دیتی ہے۔
روزانہ ایک سافٹ ڈرنک کا استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ 40 فیصد
تک بڑھا سکتا ہے جبکہ ڈیڑھ سافٹ ڈرنک کا روزانہ استعمال خواتین میں بریسٹ
کینسر کے امکان میں اضافہ کردیتا ہے۔
|
|
تحقیق کے مطابق سافٹ ڈرنک میں شامل اجزا 6 اقسام کے کینسر پیدا کرنے کا
باعث بن سکتے ہیں، اور اس کے باعث ہونے والے کینسر میں پیٹ اور مثانے کا
کینسر سب سے عام ہے۔
ماہرین کی جانب سے زہر نما سافٹ ڈرنکس کو اپنی غذا سے دور رکھنے اور اس کی
جگہ پانی، تازہ پھلوں کا جوس اور شیکس کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
|