آج کے اس ماڈرن دور میں آپ کو دنیا کا ہر لذیذ کھانا گھر
بیٹھے ہی مل جائے گا۔ لیکن کوئی بھی کھانے کی چیز ایک خاص وقت تک ہی کھائی
جاسکتی ہےاس کے بعد وہ خراب پوجاتی ہے۔ لیکن آج ہم دنیا کے سب سے پرانی
کھانے کی اشیاﺀ کے بارے میں بات کریں گے جو کہ ہزاروں سال گزرنے کے بعد آج
تک موجود ہیں ۔
Fruit cake
آپ کے ساتھ کئی دفعہ ایسا ہوا ہوگا کہ آپ کیک کو فریچ میں رکھ کے بھول گئے
ہونگے اور وہ خراب ہوگیا ہوگا ۔ کوئی بھی کیک ایک ہفتے سے زیادہ ٹھیک نہیں
رہتا اور خراب ہوجاتا ہے۔ لیکن ایک فروٹ کیک کو سالوں کے لیے قدرتی فریچ
میں چھوڑ دیا گیا۔ ایک برطانوی شخص نے یہ کیک 1911 میں Antarctica کے اندر
چھوڑ دیا تھا- یہ شخص رابرٹ اور اس کے دوست ساؤتھ پول میں مارے گئے تھے ۔
لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ سو سال گزرنے کے بعد بھی اس کیک نے اپنا رنگ
تک نہیں بدلا اور نہ ہی خراب ہوا۔ اس کے ساتھ ملنے والے پیپر سے اس کے مالک
کو کھوجا گیا۔ لیکن اس کیک کو آج تک کسی نے کھانے کی کوشش نہیں کی جبکہ کیک
کی شکل اور خوشبو بلکل ٹھیک تھی۔ |
|
Soup
سوپ خاص طور پر سردیوں میں شوق سے پیا جاتا ہے۔ لیکن آخر سوپ کتنے دن ٹھیک
رہ سکتا ہے ۔ یہ سوپ 24 سو سال پرانا ہے۔ یہ سوپ خین کے قریب سے 2010 میں
دریافت کیا گیا تھا۔ چین کے ایکسپرٹ کے مطابق یہ سوپ جنگ کے دور کا ہے جو
کہ 403 قبل مسیح میں ہوئی تھی ۔۔ ہزاروں سال گزرنے کے بعد بھی یہ سوپ پانی
کی شکل میں موجود ہے- جب اس کو دریافت کیا گیا اس وقت یہ سوکھا نہیں تھا۔
اس کے اندر ہڈیاں بھی موجود ہیں ۔جس مزار سے یہ سوپ دریافت ہوا اس کو باہر
کی دنیا سے بلکل محفوظ رکھا گیا تھا ۔
|
|
Chocolate
یہ چاکلیٹ سو سال پرانی ہے ۔ یہ چاکلیٹ پہلی جنگِ عظیم کے دوران برطانوی
فوجیوں کو کرسمس کے موقع پر دی گئی تھی- یہ چاکلیٹ تمام فوجیوں نے کھا لی
تھی سوائے رچرڈ کے- رچرڈ کو چاکلیٹ پسند نہیں تھی اس لیے ان کا چاکلیٹ باکس
آج بھی موجود ہے۔ پچھلے سال ان چاکلیٹ کو لاکھوں ڈالر میں بیچا گیا انکی
حالت بلکل ٹھیک ہے لیکن اس کو کھانے سے منع کیا گیا ہے۔ سو سال پرانی
چاکلیٹ بھلا کون کھانا چاہے گا۔
|
|
Bread
ڈبل روٹی روز مرہ استعمال ہونے والی چیز ہے اور یہ صدیوں سے ہی انسان کی
خوراک کا حصہ ہے ۔ 2018 میں ڈنمارک کے ریسرچر نے کمال کی کھوج کی ہے۔ ان
محققین کو اردن کے شمال مشرقی حصے سے کھدائی کے دوران ڈبل روٹی کے ہزاروں
سال پرانے 24 ٹکڑے ملے ہیں- یہ ڈبل روٹی ایک خاص گھاس سے تیار کی گئی ہے-
|
|
Cheese
اگر آپ پنیر کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کو پتہ ہوگا کہ پنیر جتنا پرانا ہو
اس کا ذائقہ اتنا ہی مزیدار ہوتا ہے ۔ لیکن پھر بھی زیادہ پرانا پنیر کون
کھائے گا ۔2018 میں کھوج کے دوران ایک نامعلوم چیز دریافت ہوئی۔ اس چیز کو
مصر میں دریافت کیا گیا تھا لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ کیا ہے۔ جانچ
کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ پنیر ہے جو کہ 32 سو سال پرانا ہے۔ یہ پنیر بھیڑ
اور بکری کے دودھ سے بنایا گیا ہے۔
|
|