واٹس ایپ، اینڈرائڈ صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف

میسجنگ کی دنیا کی مقبول ترین سوشل ایپ ’’واٹس ایپ ‘‘ نے آئی او ایس کے بعد اینڈرائڈ صارفین کیلئے بھی اپنا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
 

image


واٹس ایپ صارفین کیلئے اب فنگرپرنٹ ان لاک فیچر یعنی بائیو میٹرک تصدیق کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ لیکن اس کا استعمال متعلقہ صارف کے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کی موجودگی سے مشروط ہے۔

رواں سال کے آغاز میں آئی او ایس واٹس ایپ صارفین کے لیے چہرے کے ذریعے تصدیق کا فیچر متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے چہرے اور فنگر پرنٹس دونوں کے ذریعے شناخت کا آپشن موجود ہے۔

واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے بِیٹا صارفین اپنے فون پر تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کر کے اس فیچر کا استعمال شروع کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین واٹس ایپ بِیٹا ورژن اینڈرائیڈ ڈیوائس پہ کھولنے کے بعد دائیں جانب ٹاپ پر دیے جانے والے مینو کے آپشن کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد سیٹنگز میں اکاؤنٹ پر جا کر پرائیویسی کا آپشن منتخب کریں۔

پیج نیچے سکرول کرنے سے آپ کو فنگر پرنٹ لاک آپشن نظر آئے گا (جوکہ بند ہوگا) اس آپشن کو ٹچ کر کے آن کریں۔
 

image


ان مراحل کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو فنگر پرنٹ سنسر ٹچ کرنے کی ہدایت موصول ہوگی۔

واٹس ایپ آپ سے مقررہ وقت پوچھے گا جس کے بعد یہ ایپ آٹو میٹک طریقے سے لاک ہو جائے گی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The much-talked about fingerprint authentication feature on WhatsApp is finally ready to be rolled out to all Android users. This new feature not only adds an extra layer of security for the users of the world's most popular messaging app but will also make the popular third party locking apps redundant.