ہر سال دنیا بھر سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد حج کی
ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتی ہے- صرف پاکستان سے ہی رواں سال 2
لاکھ سے زائد افراد اس فرض کو ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے-
یہ تعداد ان پاکستانیوں کی ہے جن کی حج کے لیے درخواستیں قبول ہوئیں جبکہ
درخواست دینے والے افراد کی تعداد تو اس سے بھی کہیں زیادہ تھی-
|
|
اگرچہ حج آپریشن پی آئی اے کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے لیکن اسی دوران
قومی ائیر لائن کو بھاری آمدنی بھی ہوتی ہے-
رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار افراد نے سعودی عرب
کا سفر کیا اور ان میں متعدد مشہور پاکستانی شخصیات بھی شامل تھیں-
حج کے لیے جانے والے ان تمام افراد میں سے تقریباً 82 ہزار افراد نے پی آئی
اے کے ذریعے سفر کیا- پی آئی اے کے ترجمان مشہور تاجور کے مطابق یہ تعداد
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ تھی کیونکہ گزشتہ سال 68 ہزار افراد
نے قومی ائیر لائن سے حج کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا تھا-
اسی وجہ سے رواں سال پی آئی اے کو حج آپریشن کی پروازوں ذریعے 7 سے 8 ارب
کی آمدن ہوئی جبکہ اس سال 25 ارب کی آمدن متوقع تھی-
روپے کی قدر میں کمی کے باعث رواں سال حج کا پیکج 4 لاکھ روپے سے بھی تجاوز
کر گیا- حج پیکج کی یہ قیمت حکومت کی جانب سے مختص کی گئی-
|