بیک ڈور ڈپلومیسی ،خود فریبی کی بھی حد ہوتی ہے!

امریکی صدر ڈولنڈٹرمپ نے دوسری مرتبہ مسئلہ کشمیرپر ثالثی کی پیشکش کردی‘یہ خبر بہت سے اخبارات نے شہہ سرخی کے طورپر شاءع کی ،لیکن اس سے قبل ’’ٹوٹ بٹوٹ‘‘ پر اس کا خوب چرچا ہوچکاتھا‘ملک کے تمام چھوٹے بڑے ’فلاسفر‘امریکی صدر کی اس بے پرکی پر اپنے تبصرے اور تجزئے کرکے بذعم خود دادتحسین وصول کر تے پھولے نہیں سما رہے تھے، میں حسب معمول ڈھابہ ہوٹل پہ چائے پی رہاتھا کہ اس دوران میری توجہ اچانک ٹی وی سکرین سے ہٹ کرعقب میں بیٹھے ایک ادھیڑعمر بابا جی کی طرف مرکوز ہوگئی،باباجی اپنے ایک ہم عمر شخص کے ساتھ مخاطب تھے اور کافی جذباتی اندازسے ڈولنڈٹرمپ کے ساتھ ساتھ ’مودی ‘ اور’خان صاحب‘ کو خوب سنا رہے تھے ۔ ’’ ارے بھائی کشمیری کہاں ہیں ،اِن کا تواپنا ہی الگ ڈرامہ ہے،یار مجھے بتاءو کیاہم گھاس کھاتے ہیں ، ہ میں نہیں پتا یہ کیا گیم کھیل رہے ہیں

امریکی صدر ڈولنڈٹرمپ نے دوسری مرتبہ مسئلہ کشمیرپر ثالثی کی پیشکش کردی‘یہ خبر بہت سے اخبارات نے شہہ سرخی کے طورپر شاءع کی ،لیکن اس سے قبل ’’ٹوٹ بٹوٹ‘‘ پر اس کا خوب چرچا ہوچکاتھا‘ملک کے تمام چھوٹے بڑے ’فلاسفر‘امریکی صدر کی اس بے پرکی پر اپنے تبصرے اور تجزئے کرکے بذعم خود دادتحسین وصول کر تے پھولے نہیں سما رہے تھے، میں حسب معمول ڈھابہ ہوٹل پہ چائے پی رہاتھا کہ اس دوران میری توجہ اچانک ٹی وی سکرین سے ہٹ کرعقب میں بیٹھے ایک ادھیڑعمر بابا جی کی طرف مرکوز ہوگئی،باباجی اپنے ایک ہم عمر شخص کے ساتھ مخاطب تھے اور کافی جذباتی اندازسے ڈولنڈٹرمپ کے ساتھ ساتھ ’مودی ‘ اور’خان صاحب‘ کو خوب سنا رہے تھے ۔ ’’ ارے بھائی کشمیری کہاں ہیں ،اِن کا تواپنا ہی الگ ڈرامہ ہے،یار مجھے بتاءو کیاہم گھاس کھاتے ہیں ، ہ میں نہیں پتا یہ کیا گیم کھیل رہے ہیں ;238;امریکہ اپنے بیڑے افغانستان سے کشمیر میں منتقل کرناچاہتاہے ۔ امریکہ کو جہاں جانا ہے ،جوکرنا ہے ‘کرے،مگر کشمیریوں کاکیا قصور ہے،ہم 70سال سے کٹ مر رہے ہیں ،ہماری جان،مال،عزت آبرو سب کچھ تو قربان ہوگیا ۔ اب اور کتنی قربانیاں دیں ۔ اب ہم ان کے مفادات کےلئے بھی جانیں لٹائیں ;238; ۔ باباجی نان سٹاپ بولے جارہے تھے ۔ اٹھارہ ،بیس دن سے پوری ریاست میں کرفیوہے ۔ چارسے زیادہ لوگوں کو دیکھتے ہیں گولی مارنے کا حکم ہے،چارہزار سے زیادہ لوگ گرفتارہیں ، حریت قیادت تو پہلے ہی اندرتھی،انہوں نے تو محبوبہ مفتی اینڈکمپنی کو بھی نہیں بخشا‘ اچھا ایک بات مجھے بتاءو،،،،،،، یہ جموں والوں کاکیا قصور ہے،ان کو انڈیا الگ کرے نہ کرے،ہم نے خود ہی ان کو تنہا چھوڑدیا ۔ 5اگست سے جموں کے پنڈت،سکھ اور سینکڑوں ہندو بھی گرفتار ہیں ، مجال ہے کسی کے منہ سے ان غریبوں کی حماءت میں ایک لفظ بھی نکلاہو،کیا وہ کشمیری نہیں ہیں ۔ مجھ سے نہ رہا گیا، میں نے باباجی کو ٹوکتے ہوئے پوچھا ،باباجی آپ کہنا کیا چاہتے ہیں ،ٹرمپ،مودی اورخان گیم کر رہے ہیں ;238; ۔ اور نہیں تو کیا;238;یہ سب پلانٹڈ ہے ۔ کچھڑی پہلے سے پکی ہوئی ہے ۔ یہ کروڑوں لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ بے وقوف نہیں ہیں ‘ہاں بے حس ضرور ہوچکے ہیں ۔ اچھا تو آپ کو کیسے پتا امریکہ کشمیر میں آرہاہے;238; میں نے پھر پوچھا، اوپتر ،،،،،،،، یہ بھی کوئی بات ہے جو سمجھ میں نہ آتی ہو، مجھے بتاءو امریکہ کا کیا مفاد ہے کشمیرپر نام نہاد ثالثی میں ;238;‘بظاہر تو کچھ نہیں ‘ میں نے کہا،ہے ناں ،باباجی بولے ۔ چائینہ ایک نئی سپر بننے جارہاہے، بلکہ بن چکاہے، چائینہ نے اپنامعاشی پروگرام پوری دنیا میں پھیلانے کی جو پلاننگ کی ہے،اسی کو روکنے کےلئے امریکہ آگے آرہاہے اور چائینہ کو امریکہ کے سواکون روک سکتاہے ۔ اب سمجھے کچھ، جی سمجھ گیا ۔ اچھا تو اب ہم کیا کریں ،کرناکیاہے،اپنی بے بسی کا ماتم کرو،جنہوں نے کرناتھا وہ توخودکو دھوکہ دے رہے ہیں ، سمجھتے ہیں شائد وہ تاریخ میں امرہوجائیں گے، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا ۔ نیوورلڈآرڈر میں ان کا کوئی نام و نشان نہیں ۔ کشمیرکو بھول جاءو ۔ ایسے کیسے ہوسکتاہے باباجیمیں نے برجستہ اندازسے قدرے انچی آواز میں کہا ۔ پاکستان نے کیا نہیں کیا،پورا پاکستان سڑکوں پہ آگیا،ہماری حکومت کی درخواست پرچین یو این او کی سلامتی کونسل میں پہنچ گیا، اب حکومت عالمی عدالت انصاف میں بھی جارہی ہے ۔ باباجی میری بات کاٹتے ہوئے بولے ،اوبیٹا جی رہن دیو ۔ یہ باتیں میرے ساتھ نہ کرو ۔ چین تمہارے لئے نہیں گیا ،اس گائے کو خود پانی میں چھری نظر آرہی ہے ۔ خیرچھوڑو،مجھے ایک بات بتاءو،یہ کشمیری جو آزادکشمیر میں ہیں ، ان کو کیوں سانپ سونگھ گیا ہے ۔ کدھر ہے وہ بیرسٹرسلطان جو یورپ میں گوریوں کے ساتھ فوٹو کچھواکر تحریک آزادی کشمیر کا چیمپئین بنا پھرتاتھا ۔ وہ،،، کیا نام ہے ‘عتیق خان کدھر ہے ایک طرف ملٹری ڈیموکریسی کے نعرے مارتاہے تو دوسری طرف واحد ریاستی جماعت کامالک و مختاربن کر غیرریاستی جماعتوں کو طعنے دیتے نہیں تھکتا ۔ ترابی صاحب کدھر ہیں ۔ ان لوگوں کاتو سارا خرچہ ہی کشمیر پر چلتاتھا ۔ ارے تمہارا فاروق حیدر پہلے دن اپنی کرسی پکی کرنے کےلئے اسمبلی میں رونے کی جھوٹی ایکٹنگ کرتا ہے اور دوسرے ہی دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بجائے مریم نواز کی فوٹو لہراکر اپنی اصلیت ظاہر کردیتاہے اور پھرلائن آف کنٹرول پار کرنے امریکہ جا پہنچا ۔ یہ سب فراڈ کر رہے ہیں ، انہیں کشمیراور کشمیریوں سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پورے آزادکشمیر سے دوسوبندہ سرینگر کی گلیوں میں تڑپنے والی اس بہن کے لئے باہر نہیں نکلاجس کا سہاگ اجڑگیا اور گھرکاچراغ بھارتی درندوں نے ایک پل میں گل کردیا ۔ بی بی سی کہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر گھر میں ماتم کا سماں ہے ۔ بچے پانی کے دودوگھونٹ کے لئے ترس رہے ہیں ۔ آزادی کے نعرے لگاتے وادی کی گلیوں میں جدید اسرائیلی ہتھیاروں سے لیس بھارتی سورماءوں کی گولیوں اور لاٹھیوں سے ادھ موے ہوکرشام کوگھر لوٹنے والے بچوں کو کئی کئی روز سے بھوکی پیاسی مائیں اپنے آنچل کے تارپھاڑکر ان کے زخموں پرمرحم رکھتی ہیں ۔ ان کی کیا کیفیت ہوگی ۔ ان کے دل پہ کیا گزر رہی ہے ۔ کیا انہیں جینے کاحق حاصل نہیں ۔ تمہاری ملالہ ہو یا مریم، بختاور ہو یا بلاول،انہیں دیوالی کے رنگ بہت پسند ہیں ۔ انہیں بتاءو، ذرا کشمیرکے معصوم بچوں اور بچیوں کے خون سے رنگین چناردیش کے درودیوار کو بھی دیکھ لو ۔ وہاں بھی دیوالی منائی جارہے ۔ جاءو،اس کے مزے بھی لوٹ لو،،،،، ۔ ارے دکھاوے کی ہمدردی ہی کر لو،جیسے تم نے امریکہ میں ایک شو کردکھایا ۔ میرا دماغ پھٹ رہاہے ۔ میرا کلیجہ منہ کو آتاہے ۔ میرا دم گھٹ رہاہے،مجھے سمجھ نہیں آتی میں کیا کروں ۔ میرے بس میں ہوتا سب سے پہلے ان سب کو اٹھا کر بحیرہ عرب میں جاپھینکتا‘ ۔ اتنے میں میرے موبائل کی گھنٹی بجی اور مجھے اس ’’ محفل ‘‘ سے اٹھنا پڑا ۔

رات کے بارہ بجے معمول کے مطابق بجلی چلی گئی اورلوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گرمی اور حبس میں نیندآنا تو محال تھا ۔ میں اپنے صحن میں گم سم بیٹھ گیا‘رات گئے، تاروں کی روشنی مدھم تھی‘چاند کہیں بادلوں کی اوٹ میں جاچھپا تھا ۔ مجھے باربارباباجی کی وہ کڑوی کسیلی ،مگر کھری باتیں یادآرہی تھیں ۔ میں سوچ رہاتھا کہ خودفریبی کی بھی حد ہوتی ہے ۔ تاریخ ہ میں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ کشمیری شہدا ء کا خون ضرور رنگ لائے گا ۔ ٹرمپ مودی اور خان ‘کشمیر تمہارے باپ داداکی جاگیر نہیں ۔ جس کو پہلے گلاب سنگھ نے بیچا اور اب تم سودے بازی کروگے ۔ کشمیر ،کشمیریوں کا ہے،اس کا فیصلہ کشمیری کریں گے اور کشمیر ی انشاء اللہ کشمیر لے کر رہیں گے ۔
 

Safeer  Raza
About the Author: Safeer Raza Read More Articles by Safeer Raza: 44 Articles with 48061 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.