انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات نیم فوجی دستے
سینٹرل ریزرو پیرا ملٹری فورس کے ایک اسٹنٹ کمانڈر نے اپنے ہی پستول سے خود
کشی کر لی۔
|
|
انڈیا کے سرکاری خبر رساں ادارے پی ٹی آیی نے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے
کہ 33 سالہ ایم اروند جن کا تعلق سی آر پی ایف کی 40ویں بٹالین سے تھا وہ
جمعے کی صبح اننت ناگ کے علاقے صدر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت
میں پائے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے سرکاری پستول سے خود کو گولی ماری تھی۔
اروند سی آر پی ایف میں سنہ 2014 میں براہ راست بھرتی کے ذریعے شامل ہوئے
تھے اور اسی ماہ چودہ اگست کو چھٹی کے بعد دوبارہ جوائن کیا تھا۔
ان کی شریک حیات بیس اگست کو اننت ناگ پہنچیں تھیں۔ حکام کے مطابق اروند نے
خود کشی کسی خاندانی جھگڑے کی بنا پر کی ہے۔
سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس خود کشی
کا محرک کوئی خاندان جھگڑا تھا۔
انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی کہ
سی آر پی ایک کمانڈر نے نامناسب حالت کار، اور ناکافی سہولیات سے تنگ آ کر
اپنی جان لے لی۔
انھوں نے کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔
ماضی میں بھی کشمیر میں تعینات پولیس اور فوجی اہلکار کی خود کشیوں کے
واقعات ہوتے رہے ہیں۔
|