مقبوضہ کشمير میں سری نگر کے سول سيکریٹريٹ سے کشميری
پرچم اتار کر نشانی کے طور پر بھارتی ترنگا (پرچم) لہرا ديا گيا۔
|
|
دوسری جانب مقبوضہ کشمير ميں کرفیو، رکاوٹیں اور پابندیاں کشمیریوں کا
راستہ روکنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ وادی میں 22 دن سے ٹيليفون، موبائل
فون، ٹی وی نشريات اور انٹرنيٹ سب بند ہے۔
سماﺀ نیوز کے مطابق گانگريس رہنما راہول گاندھی نے اپنی ایک ٹويٹ میں لکھا
تھا کہ کشميريوں سے ان کی آزادی کو چھینے 20 دن ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا
کہ جب وہ سری نگر کا دورہ کرنے پہنچے تو کشميريوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا
رہے تھے۔
مقبوضہ کشمير ميں مسلسل کرفيو اور لاک ڈاؤن سے غذا اور ادويات کی شديد قلت
ہے جبکہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جيل ميں بدل چکی ہے۔
|
|
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اب تک متعدد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 22 دن
کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کيا جا چکا ہے۔
|