بی جے پی رہنماؤں کی موت کالے جادو سے ہوئی، کس نے کروایا؟

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے اگست کا مہینہ بھاری ثابت ہورہا ہے۔ اس کے تین بڑے رہنما ایک ہی مہینے میں پے در پے اس دنیا سے چل بسے ہیں۔
 

image


لوک سبھا کی رکن پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں کی پے در پے موت کی وجہ 'کالا جادو' ہے۔ پارٹی پر بدشگونی کا سایہ ہے اور وہ خود بھی 'کالا جادو' کرنے والوں کا ٹارگٹ ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کالا جادو حزب اختلاف نے کرایا ہے۔

بی جے پی کی صف اول کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج منگل 6 اگست کو انتقال کر گئی تھیں۔ اُن کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ بابو لال گور بدھ 21 اگست کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

بابو لال کی موت کے بعد 24 اگست کو پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں شامل سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا انتقال ہوا۔

ان تینوں رہنماؤں کی موت کی وجہ ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کی رکن پرگیہ ٹھاکر سنگھ نے ’کالا جادو‘ کو قرار دیا ہے۔

طبعی موت پر پرگیہ نے یہ منفرد بیان پیر کو پھوپال میں ارون جیٹلی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں دیا۔

پرگیہ کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے دوران ایک مہاراج نے اُن سے کہا تھا کہ ’سادھنا‘ اور ’پوچا پاٹ‘ کم مت کرنا کیوں کہ اپوزیشن والے بی جے پی پر ’کالا جادو‘ کر رہے ہیں۔

پرگیہ نے مزید کہا کہ ایک پنڈت کے بقول ’جادو کی وجہ سے بی جے پی اور اس کے رہنماؤں پر ’اپ شگونی‘ چھائی ہوئی ہے جس سے نقصان ہوگا جبکہ آپ بھی ان کا ٹارگٹ ہیں۔'
 

image


اُن کا کہنا تھا کہ میں نے سادھو پنڈت کی باتیں سنیں اور بھول گئیں لیکن اب سوچتی ہوں کہ کہیں انہوں نے سچ تو نہیں کہا تھا۔


Partner Content: VOA
YOU MAY ALSO LIKE:

BJP MP from Bhopal Pragya Singh Thakur, who has developed the status of being controversy’s favourite child for making outrageous comments, on Monday sparked a row by attributing deaths of former Union ministers Sushma Swaraj and Arun Jaitley to “black magic” by the Opposition.