جونہی انکا طیارہ ائیر پورٹ پر اترا تو ہر طرف ہلچل مچ
گئی
حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے
انکا نمائندہ بننے کے لئے پر تولنے لگے
سنئیر بیوروکریٹس بھی شام کی چائے یا رات کے کھانے کے منتظر تھے
شہر اقتدار کا ہر بڑا۔۔ بڑھ چڑھ کر سلام لینے کی کوشش کر رہا تھا
تمام بڑے اینکرز بھی اپنی بریکنگ نیوز بنانے کی کوشش میں تھے
المختصر،ہر کوئی، قریب سے قریب تر رشتہ بنانے کے خواہاں تھا
میں نے بھی اپنا مائیک سنبھالا اور اپنے سنئیر سے پوچھا ،یہ کون ہیں
اس نے ماتھا کا پسینہ صاف کرتے ہوئے کہا
’’جھوٹ’’
|