حال ہی میں پاکستان نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ
بنانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ رواں سال کیا جانے والا
یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔ یہ میزائل 'غزنوی' رات کی تاریکی میں زمین سے
زمین پر 290 کلو میٹر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
|
|
پاکستان کے پاس اس وقت مختلف میزائل موجود ہیں جن میں سے ہر ایک کی رینج
اور صلاحیت مختلف ہے۔ بیٹل فیلڈ رینج بیلسٹک میزائل میں حتف 50 کلو میٹر،
نصر 70 کلو میٹر اور ابدالی 200 کلو میٹر کی رینج کے ہیں۔
شارٹ رینج بیلسٹک میزائل میں غزنوی 300 کلو میٹر اور شاہین ون 750 سے 900
کلو میٹر تک شامل ہیں۔
میڈیم رینج بیلسٹک میزائل میں غوری ون 1500 کلو میٹر، غوری ٹو 1800 کلو
میٹر، ابابیل 2200 کلو میٹر، شاہین ٹو 2500 کلو میٹر اور شاہین تھری 2750
کلو میٹر کی رینج تک شامل ہیں۔
کروز میزائل میں بابر ون حتف سیون 700 کلو میٹر، بابر ٹو حتف سیون 750 کلو
میٹر اور حتف تھری راعد میزائل 550 کلو میٹر کی رینج رکھتا ہے۔
پاکستان کے پاس سمندر سے زمین پر مار کرنے والا بابر تھری، فضا سے زمین پر
مار کرنے والا راعد اور برق میزائل کے علاوہ کندھے پر رکھ کر فائر کرنے
والے میزائل عنزہ، اینٹی شپ میزائل صرب اور حربہ موجود ہیں۔
|
|
پاکستان کے بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل ہر قسم کے روایتی و غیر روایتی
وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
|