فکر(٢)

"محبت اور رب کی رضا"

جو محبت لوگوں کے دلوں کو چیرتے ہوۓ راستہ بناۓ اس میں رب کی رضا شامل نہیں.

"دل دکھنے پہ بھی ساتھ دینا"


دل دکھنے پہ بھی کچھ لوگوں کا ساتھ نہیں چھوڑا جاتا کہ اگر ہم نے بھی ساتھ چھوڑ دیا تو پھر کون ساتھ دے گا.

"محبت کی بری عادت"

محبت کی سب سے بری عادت یہ ہے کہ یہ غلط شخص سے ہوتی ہے اور بے حد ہوتی ہے. صحیح شخص کے آنے پہ نفرت, اکتاہٹ اور بے زاری کے جزبات کے علاوہ کچھ رہتا ہی نہیں.

"بے لگامی کے نام پہ عشق"

بے لگام گھوڑے کی طرح جزباتی انداز میں بھاگنے کا نام عشق نہیں کہ ہر رشتہ ہر جزبہ تباہ کرتے جائیں اور بس کہ دیں کہ عشق تو اندھا ہوتا ہے. جس محبت سے عقل پہ پتھر پڑ جائیں اور صبر کا دامن بھی چھوٹ جاۓ وہ رب کی عطا کردہ نعمت نہیں بلکہ خود کی پیدا کردہ سزا ہے.

"نکاح کی فضیلت"

مرد کی زندگی میں چاہے جتنی بھی عورتیں آ جائیں لیکن جس عورت سے اسکی اولاد ہے اس عورت سے کسی عورت کا مقابلہ نہیں کیونکہ یہ رتبہ اللہ نے نکاح کے پاک رشتے کے ذریعے اس عورت کو عطا کیا ہے. نکاح کی طاقت ہمیشہ اس عورت کو برتری پہ رکھے گی.
 

Syeda Khair-ul-Bariyah
About the Author: Syeda Khair-ul-Bariyah Read More Articles by Syeda Khair-ul-Bariyah: 25 Articles with 42812 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.