پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو ایک اعلیٰ اور معیاری ویب
سائٹ فراہم کرنے کا عزم لیے، ہماری ویب کو 12 سال مکمل ہوگئے-
|
|
گزشتہ روز کراچی کے معروف ریسٹورنٹ ایرینا کلب میں اسی سلسلے میں ہماری ویب
کی 12 ویں سالگرہ کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا-
|
|
سالگرہ کی اس تقریب میں ہماری ویب کی پوری ٹیم کے علاوہ ہماری ویب کی
سرپرست کمپنی “ Webiz Media “ کی دیگر ٹیم نے بھی بھرپور شرکت کی-
|
|
14 اگست 2007 کو متعارف کروائی جانے والی یہ ویب سائٹ٬ ہر سال جشنِ آزادی
کے ساتھ اپنی سالگرہ کو ایک مضبوط ارادے اور مقصدیت کے ساتھ مناتی ہے- جس
میں ہماری ویب اپنے آپ کو اپنے پاکستانی کلچر، معاشرتی اقدار اور اپنی قومی
زبان اردو کی ترقی اور ترویج کا امین سمجھتی ہے-
|
|
یہی وجہ ہے کہ ہماری ویب نے گزشتہ 12 سالوں کے دوران اردو زبان کی ترقی کے
لیے بھی بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں- اس کے علاوہ اس سفر میں ہماری ویب
نے اپنے صارفین کے لیے بےشمار معلوماتی، تفریحی، کھیل، تعلیمی اور ادب و
ثقافت سے متعلق متعدد پروگرام پیش کرچکی ہے اور یہ تمام پروگرام اپنے
صارفین کی پسندیدگی، آراﺀ اور مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کیے گئے-
|
|
ہماری ویب کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی اس پروقار تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے ہماری ویب کے چیف ایگزیکٹو جناب ابرار احمد کا کہنا تھا کہ
“ ہماری ویب اس خواب کا نام تھا جس میں ہم نے یہ تہیہ کیا تھا کہ ہم اپنے
ہم وطنوں خصوصاً نوجوان نسل کو ایک صاف ستھری اور ہماری روایت اور اقدار کی
عکاسی کرتی ویب سائٹ مہیا کریں گے- الحمدﷲ یہ خواب مکمل ہوچکا بلکہ اب یہ
مزید بہتری کی جانب روز بروز گامزن ہے“-
|
|
ہماری ویب کے شریک بانی بابر حفیظ اور پروجیکٹ ہیڈ رضوان شیخ نے بھی انہی
طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہماری ویب کے صارفین کو بھی خراجِ تحسین
پیش کیا کہ جن کی بدولت ہماری ویب آج پسندیدگی اور ترقی کی ان منازل پر ہے- |