پانچویں درجے کا خوفناک طوفان ’ڈوریئن‘ بہاماس سے ٹکرا گیا، ویڈیو

بہاماس کے کیریبین جزیروں پر آنے والا اب تک کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ’ڈورین‘ چھتیں اڑانے اور شدید سیلاب کا باعث بنا ہے۔
 

image


طوفان ڈورین، پانچویں درجے کا خطرناک سمندری طوفان ہے۔ اس طوفان سے آنے والی ہواؤوں کی رفتار 285 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ڈورین طوفان کی موجیں 23 فٹ اونچی اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔
 

image


تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش نے بہاماس جزیرے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اتوار کے روز دوپہر کے وقت (16:00 GMT) طوفان ٹکرانے کے بعد بہاماس کے جزیروں میں کئی علاقوں کے پانی میں ڈوبنے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی رہائشیوں نے سیلاب کے پانی کو گھروں کا گھیراؤ کرتے اور ان کی چھتیں اڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
 


ڈورین آہستہ آہستہ مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور مشرقی امریکی سمندری حدود والے علاقے اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔
 

image


امریکی ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، جنوبی کیرولائنا اور شمالی کیرولائنا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ان ریاستوں کے رہائشی علاقوں کو خالی کر رہے ہیں۔
 

image


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمندی طوفان ڈوریئن کا معائنہ کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے اس طوفان کے پیش نظر اپنا دورہ پولینڈ بھی منسوخ کر دیا ہے۔
 


اپنی ٹویٹ میں انھوں نے اس طوفان کے راستے میں آنے والے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔
 
image


امریکہ کے قومی طوفان مرکز(این ایچ سی) کا کہنا ہے کہ جدید ریکارڈ کے مطابق یہ ’انتہائی خطرناک‘ طوفان اس علاقے میں آنے والا سب سے طاقتور طوفان ہے۔
 

image


مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز یا منگل کی رات سمندری طوفان ڈوریئن امریکی ریاست فلوریڈا کے مشرقی ساحل کے قریب تر پہنچ جائے گا۔
 

image



اورلینڈو میں ڈزنی ورلڈ سمیت مشہور مقامات کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ طوفان کی ’قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔‘ ساحلی شہر میامی میں بھی حکام نے بجلی سے چلنے والے کرایے کے سکوٹروں کو سڑکوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔


Partner Content: BBC
YOU MAY ALSO LIKE:

Hurricane Dorian has pounded the northernmost islands of the Bahamas with winds gusting to more than 220mph (355kmh), the biggest storm to hit the island chain in modern times. The “catastrophic” category 5 storm forced Georgia and Carolina to issue evacuation orders for their coastal communities on Sunday night as the National Hurricane Center warned of storm surges that could reach 18ft to 23ft (5.5m-7m) above normal levels.