جماعت اسلامی پاکستان کی ایک نہایت ہی منظم مذہبی و سیاسی
جماعت ہے جس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود
اور بھلائی کے کاموں میں بہت ساری معاونت حاصل ہوتی ہے الخدمت فاؤنڈیشن
جماعت اسلامی کا ایک بہت بڑا فلاحی ادارہ ہے جو دکھی انسانیت کی فلاح و
بہبود کیلیئے دن رات مصروف عمل ہے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان بے سہارا اور
دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے اور 1990سے بطور رجسٹرڈاین جی او کام کر
رہی ہے آج اس کا دائرہ کار تعلیم صحت ،ایمرجنسی ریلیف اور دیگر رفاحی کاموں
تک پھیل چکا ہے لخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے کوشاں
ہے اس وقت پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد تقریبا پچاس لاکھ کے قریب پہنچ
چکی ہے الخدمت فاؤنڈیشن سات شعبوں میں کام کررہی ہے جس میں اولین ترجیح
صحت،تعلیم،صاف پانی،قدرتی آفات،قرضہ حسنہ،الفلاح سکالر شپ،اور یتیم بچوں
کفالت شامل ہے الحمدالﷲ الخدمت فاؤنڈیشن کو پاکستان میں خدمت خلق کی ایک
نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس کے ملک بھر میں ہزاروں رضا کار
موجود ہیں جو نیک نیتی اور جذبہ خدمت خلق کے تحت اپنی اپنی زمہ داریاں
بہترین طریقے سے نبھا رہے ہیں ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی الخدمت
فاؤنڈیشن بہت سارے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں قابل زکر پانی سے محروم
علاقوں میں کنویں کھدوانا اور بور کے زریعے پانی مہیا کرنا ہے یتیم بچوں کی
کفالت اور آغوش کے نام سے یتیم بچوں کے ہاؤس سکول سسٹم کا قیام ،رمضان
المبارک میں اور عید الفطر کے موقع پر غرباء و مساکین کے لیئے راشن پیکج
اور عید گفٹ پیکج کا اہتمام عید الضحی کے موقع پر مستحقین کو قربانی کے
گوشت کی گھر کی دہلیز پر فراہمی ،معزور افراد کیلیئے وہیل چیئرز کی فراہمی
،مہاجرین قحط ذدہ اور سیلاب ذدہ علاقوں میں امداد کی فراہمی شامل ہے اب
الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنا دائرہ کار ضلع کے دور دراز علاقوں تک بھی بڑھابے
کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی 10میں بھی انہوں
نے اپنی ایک برانچ کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد اس حلقہ میں بھی اپنی خدمات
کی فراہمی ہے جماعت اسلامی کے رہنما محترم خالد محمود مرزا اس حلقہ سے
جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے صوبائی امیدوار کے طور پر اپنی خدمات میں
مصروف عمل ہوتے ہیں اور ان ہی کی خصوصی کاوشوں سے یہ نیک کام ممکن سکا ہے
خالد محمود مرزا کا شمار ایسے عظیم انسانوں میں ہوتا ہے جن کا ایک ایک لفظ
ایک کتاب کی حثیت رکھتا ہے اور ان کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ خوشبو کی صورت
میں سننے والوں کے دلوں میں اتر جاتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن کی اس برانچ میں
انشاء الﷲ مزید بہت ساری سہولیات بھی دستیاب ہوں گی لیکن فی الحال اس میں
ایک عدد ایمبولینس کا اہتمام کیا جائے گا جو اس علاقے میں پیش آنے والے کسی
بھی حادثے کی صورت میں دستیاب ہو گی اور اس حوالے سے کسی قسم کے کوئی بھی
زیادہ چارجز وصول نہیں کیئے جائیں گئے اس کے علاوہ یہاں پر کفن اور وہیل
چئیرز بھی دستیاب ہوں گی الخدمت فاؤنڈیشن کی اس برانچ کے جو عہدیداران مقرر
کیئے گئے ہیں ان میں چوھدری شاہ نواز ( صدر) راجہ محمد عرفان بھٹی ( نائب
صدر) طس(جنرل سیکریٹری)صوبیدار طارق اسحاق،ماسٹر سہیل سعید( نائب صدور)
دیگر ممبران میں ملک محمد بشارت،ملک زاہد وقار، ملک نثار احمد شامل ہیں یہ
تمام عہدیدران اپنی خدمات فی سبیل الﷲ انجام دیں گئے اور محترم خالد مرزا
نگران اعلی ہوں گئے اور جس برانچ کے خالد محمود مرزا نگران ہوں گئے وہاں پر
الﷲ کے فضل و کرم سے کسی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہو گی
اور ان کی نگرانی میں یہ ادارہ ایک مثالی حثیت اختیار کرے گا اور امید قوی
ہے کہ مستقبل قریب میں اس ادارے میں غریبوں کی فلاح کیلیئے دیگر کئی
منصوبوں کا آغاز بھی عمل لایا جائے گا اس حوالے سے ایک مانکیالہ میں ایک
باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کے اہم ر ہنماؤں
سمیت علاقہ بھر سے مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ہے تقریب کا آغاز تلاوت
قرآن پاک اور رسول پاک کے بابرکت نام سے کیا گیا ہے الخدمت فاؤنڈیشن حلقہ
پی پی 10 کے نائب صدر محمد عرفان بھٹی نے سپاس نامہ پیش کیا تقریب سے جماعت
اسلامی کے رہنماؤں نے اپنے خطابات میں جما عت اسلامی کی تعلیمات اور الخدمت
فاؤنڈیشن کی خدمات پر روشنی ڈالی ہے صوبائی امیر جماعت ڈاکٹر طارق سلیم
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی ضرورت زندگی کا سامان ہو یا ملکی سالمیت کا
معاملہ جماعت کا ہر قدم پاکستان اور عوام کے لیے ہوگا صوبائی امیر ڈاکٹر
طارق سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ معذوروں میں وہیل چیئر کی تقسیم ہو یا
بلاسود قرضہ حسنہ،طلباء میں سکالر شپ،یا فری ہینڈ پمپ سیلاب ہوں یا قدرتی
آفات ہوں یا ملکی سالمیت کا معاملہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہراول دستے کا
کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 10 میں بھی اس کا آغاز ہوا چاہتا ہے
اور مجھے امید ہے کہ اﷲ کے کرم سے یہاں پر بھی جماعت کا نام بولے گا تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے رورل ایریا کے ضلعی صدرراجہ جواد نے کہا کہ جماعت اسلامی
ہر محاز پر پاکستان کے دفاع کے لیے کام کررہی ہے جسکا مقابلہ نہ تو کوئی
سیاسی جماعت کر سکتی ہے اور نہ ہی مزہبی جماعت انہوں نے کہا کہ 71 کی جنگ
میں جماعت اسلامی نے قربانیاں پیش کی اور آج تک اس کے اکابرین کو سزا دی
جارہی یے کشمیر کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارے نوجوانوں نے قربانیاں دیں
افغانستان میں روس کو ٹکڑے کرنے میں جماعت کا اولین کردار ہے آج بھی اگر
ضرورت پڑی تو جماعت اسلامی ہراول دستہ کا کام کرے گی اپنے خطاب میں سابق
امیدوار این اے 59 پی پی 10 خالد مرزا نے کہا کہ45 بچوں کے تعلیمی اخراجات
کا زمہ الخدمت فاونڈیشن پی پی10نے لے لیا ہے اور دس سال کے اندر اندر انشاء
اﷲ ایک اچھا اور بڑا ہسپتال روات کلر سیداں روڈ پر بنائیں گے انہوں نے کہا
کہ اپریل میں امتحانات میں کامیابی کی صورت میں بچوں کی ہر ممکن مدد کی
جائے گی اور ان کو سکول بیگز اور کاپیاں دی جائیں گی پوزیشن ہولڈرز کو
ٹرافیاں دی جائیں گی تقریب سے امجد شاہ ،چیف ایڈیئٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطب
چوہدری عرفان بھٹی مولانا فہیم اور دوسرے مقررین نے بھی مختصر خطاب کیا
مقرریں نے یتیموں کی کفالت کو صدقہ جاریہ قرار دیتے ہوئے صاحب استطاعت
لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس میں حصہ لے کر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل
کریں۔دوسرے مرحلے میں فنڈ ریزنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں اہل علاقہ نے
بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نقد رقم عطیہ کی صورت میں جمع کروائی ہے اس کے بعد
ضلعی امیر راجہ جواد نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا تقریب کے
اختتام پر شرکاء کے لیے ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا
|