جبڑے اور پسلیاں توڑ دینے والا روایتی افریقی کھیل

'ڈیمبے' مشرقی افریقہ میں بسنے والے ہاؤسا قبیلے کے افراد کا روایتی کھیل ہے، جسے قدیم زمانے کا مارشل آرٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کھیل میں ہاتھوں پر رسیاں باندھ کر مخالف کھلاڑی کو پیٹا جاتا ہے۔ اس خطرناک کھیل کے دوران اکثر کھلاڑیوں کے جبڑے اور پسلیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔
 

image
یہ کھیل نائجیریا کے ہاؤسا قبیلے کے افراد ثقافتی طور پر کھیلتے آئے ہیں۔ لیکن اب یہ کھیل افریقہ کے جنوبی حصوں تک پھیل گیا ہے اور باقاعدہ ایک میلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
 
image
مختلف دیہاتوں سے آئے کھلاڑی، جنہیں ذات کے اعتبار سے 'قصائی' سمجھا جاتا ہے، وہ اس کھیل میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ قصائی وہ لوگ ہوتے ہیں جو مذہبی طور پر جانوروں کو ذبح کرتے ہیں۔
 
image
اس مقابلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنے ہاتھ پر رسیاں باندھ کر اس پر شیشے کے باریک ٹکڑوں کی پرت چڑھاتے ہیں۔
 
image
کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنے مخالف کو چت کرنے کے لیے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہیں۔ مخالف کو چت کرنے کے لیے مکّوں کے علاوہ لاتوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔
 
image
صدیوں پرانے اس کھیل کے 3 حصے ہوتے ہیں جس کا کوئی خاص وقت مقرّر نہیں ہوتا۔ ہر راؤنڈ کا اختتام مخالف امیدوار کی شکست پر ہوتا ہے یا پھر جب کوئی کھلاڑی یا مقابلے کا ریفری اس راؤنڈ کو روک دے۔
 
image
اس کھیل میں مخالف حریف کو زمین پر چت کرنے یا ناک آؤٹ کرنے کو 'قتل کرنا' بھی کہتے ہیں۔
 
image
اس قدیم ثقافتی کھیل سے محظوظ ہونے کے لیے مقامی اور غیر مقامی افراد بڑی تعداد میں اکھاڑے کے اطراف جمع ہوتے ہیں۔
 
image
مقابلے میں حصّہ لینے والے افراد کے لیے کوئی خاص پیمانہ مقرر نہیں ہوتا، بلکہ صرف لڑنے والے دونوں افراد کی جسمانی مشابہت دیکھی جاتی ہے۔
 
image
اس کھیل میں جیتنے والا کھلاڑی ایک لڑائی میں تقریباً 2 لاکھ نائرا یعنی 443 پاؤنڈز تک کی رقم کما لیتا ہے۔

Partner Content: VOA
YOU MAY ALSO LIKE:

Shocking pictures have revealed a glimpse into the mostly hidden world of a brutal Nigerian sport known as Dambe. The sport is like boxing but without protection. Opponents choose their strongest hand and wrap it in hard rope.