پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت اس بات سے آگاہ
نہیں ہوتی کہ آن لائن رہتے ہوئے انھیں کس نوعیت کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے
اور ان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ اسلام آباد میں پاکستان انفارمیشن سکیورٹی
ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایک سائبر ڈرل منعقد کی گئی جس میں شریک افراد
کو فرضی سائبر حملوں کا سامنا تھا اور انھیں ان حملوں سے بچاؤ کی تدبیر
کرنی تھی۔ سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان کا تدارک کیسے ممکن ہے؟ دیکھیے
محمد ابراہیم اور دانش حسین کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔
|