سیکسولوجسٹ اور یورولوجسٹ میں کیا فرق ہوتا ہے؟

عمر ایک باشعور فیملی سے تعلق رکھتا تھا جس کی زندگی یوں تو ہر طرح سے مکمل تھی لیکن اولاد کی کمی اس کے دل میں ایک کسک بن چکی تھی۔ اگرچہ اس کی زوجہ پچھلے کئی سالوں سے علاج اور اودیات کا استعمال باقاعدگی سے کر رہی تھی لیکن ان کا آنگن ابھی بھی سونا تھا۔ معالج نے عمر کو اپنی طبی جانچ کروانے کو کہا لیکن وہ ابھی اس سلسلے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔ معاشرتی دباؤ، لوگ کیا کہیں گے؟ اور کیا علاج کروانے کا مطلب یہ ہے کے وہ کسی کمی کا شکار ہے؟ یہ سب اور ایسے کتنے ہی اعتراضات اور سوالات اس کی راہ روکے کھڑے تھے۔ عمر اور اس جیسے کتنے ہی دوسرے افراد سالوں ان بیماریوں اور مسائل سے لڑتے رہتے ہیں جو کہ مکمل طور پر قابل علاج ہیں۔ :
 

image


ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں کھانے میں نمک مرچ کم ہونے پر گھنٹوں کی سیر حاصل گفتگو تو ممکن ہے لیکن روزمرہ کی صحت کے مسائل سے نبرد آزما لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ جنسی بیماریاں اور ان کے علاج سے متعلق گفتگو کرنا آج بھی ایک مشکل امر ہے۔ خواتین کے امراض کی ماہر معالجین سے تو سبھی واقف ہیں اور گائناکالوجسٹ سے رابطہ اور مشورہ آسان ہے لیکن مرد حضرات کی جنسی صحت کے مسائل کے بارے میں بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے۔ ان امراض کے ماہرین کون ہیں اور کس صورتحال میں ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے یہ سب معلومات ابھی اتنی عام نہیں ہیں۔

سیکسولوجسٹ اور یورولوجسٹ کن امراض کے علاج میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟ ایک سیکسولوجسٹ سے رابطہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ کن بیماریوں میں آپ کو یوروجسٹ کی رہنمائی درکار ہو سکتی ہے اور ایسے ہی کئی اہم سولات کا جواب ہم آپ تک پہنچا رہے ہیں۔
 

یورولوجسٹ
یورولوجی طب کی وہ شاخ ہے جس میں یورائنری ٹریک، گردوں، اور مردوں کے تولیدی نظام کی بیماریوں اور مسائل کا علاج کیا جاتا ہے۔ ایک یورولوجسٹ مردوں کے پوشیدہ مسائل کا علاج بھی کر سکتا ہے لیکن جیسا کہ بتایا جا چکا ہے یہ ایک وسیع ڈیپارٹمنٹ ہے۔ اس میں معالج کی سپیشیلٹی یورائنری ٹریک کی صحت سے زیادہ متعلق ہے۔ ایک یورولوجسٹ سرجری اور ادویات کی مدد سے پیشاب کی نالی کے انفیکشن، گردوں کے مسائل، جلن، درد اور پروسٹیٹ کے امراض میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے شہروں بشمول لاہور میں بہترین یورولوجسٹ سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جسمانی وجوہات کی وجہ سے ہونے جنسی بیماریوں میں ایک یورولوجسٹ سے رابطہ کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 

image


سیکسولوجسٹ
سیکسولوجسٹ وہ ماہرین ہیں جس کا مرکز نظر اور سپیشلایزیشن ٖصرف مردوں کی تولیدی نظام سے متعلق ہوتی ہے۔ وہ ان تمام مسائل میں آپ کی تسلی بخش رہنمائی اور مدد کر سکتے ہیں جن کا آپ ذکر کرنے سے کتراتے ہیں۔ سیکسولوجسٹ جنسی بیماریوں اور ان کا باعث بننے والی نفسیاتی الجھنوں کا علاج کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ ایریکٹائل ڈس فنکشن، لو سیکشوئل ذیزائر، سپرم موٹیلٹی، سرکمسیزن، پینس سائز اور پری میچور ایجیکیولیشن جیسے امراض کا علاج کروانے کے لیے ایک سیکسولوجسٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ لاہور کے بہترین سیکسولوجسٹ سے رابطہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

image


یہ بات جاننا اہم ہے کہ جنسی امراض کی وجہ نفسیاتی مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔ ایک سیکسولوجسٹ مرد و خواتین کے ان تمام نفسیاتی مسائل میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے جن کے باعث وہ پریشانی اور مشکل کا شکار ہیں۔ یاد رکھیے کسی بھی بیماری یا الجھن کا شکار ہونا انسانی زندگی کا ایک بلکل نارمل حصہ ہے۔ بے اولادی، جنسی مسائل یا کسی بھی ایسے نفسیاتی مرحلے میں مدد اور علاج کروانا آپ کا حق ہے۔ اس سلسلے میں آگاہی حاصل کرنا اور پھیلانا آپ کا بھی فرض ہے۔

بشکریہ: marham.pk

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Sexologists are usually mental health professionals, trained to provide in-depth psychotherapy, who have specialized in treating clients with sexual issues and concerns. They are either licensed, or in the absence of available licensure, certified, registered, or clinical members of a national psychotherapy organization.