کتے کے کاٹنے کے بعد

 سب بابو پھر سے فائلوں میں گْھسنے لگے
سب بڑے اور بڑوں کے بڑے اجلاس میں موجود تھے
" کتے کے کاٹنے سے بچہ کیوں تڑپتا رہا ؟ کیوں مر گیا؟" صاحب اعلی کا سوال
"سر! ویکسین تو وافر مقدار میں موجود ہے " بڑے افسر کا انکشاف
"بس ایک سائن باقی ہیں، وہ ہوتے ہی ویکسین اسپتالوں کو پہنچ جائے گی "ایک اور افسر
اتنے میں بوڑھے چپڑاسی نے سب کو چائے ، بسکٹ اور پیسٹریاں دینا شروع کیں
"بے حسی کو مٹانے والی ویکسین میسر نہیں ، ان سب کو " بوڑھے چپڑاسی کی سرگوشی
 

muhammad anwaar
About the Author: muhammad anwaar Read More Articles by muhammad anwaar: 19 Articles with 12202 views H m anwaar, more than 15 years experience of TV journalism. Reporting,scripting, copy editing, idea generation, packaging, assignment, worked with Tel.. View More