| دنیا بہت ہی خوبصورت اور حیرت انگیز مقامات سے بھری ہوئی 
		ہے، دنیا میں پرکشش اور قدرتی اور پراسرار جگہوں کا ایک مجموعہ ہے- آج ہم 
		آپ کو ایسے ہی کچھ پرکشش اور حیرت انگیز مقامات کے حوالے سے بتائیں گے جن 
		کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا- یہ مقامات آُپ کو اپنی پوری 
		زندگی میں ایک بار تو ضرور دیکھنے چاہئیں- یقیناً آپ یہ مقامات دیکھنے کے 
		بعد کبھی انہیں فراموش نہیں کرسکیں گے- 
 Bluer than blue
 یہ پرکشش جھیل چین کے Jiuzhaigou نیشنل پارک میں واقع ہے- یہ 1375 میٹر 
		طویل جھیل ہے- آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ جھیل دنیا کے 
		سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے ایک شہر میں واقع ہے- یہ جھیل پہاڑوں 
		کے درمیان واقع ہے اور یہ اس وقت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی جبکہ اسے 1992 
		میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا-
 | 
	
		|  | 
	
		| Haiku Stairs
 یہ دلچسپ سیڑھیاں ہوائی کے جزیرے Oahu پر واقع ہیں- یہ سیڑھیاں 1942 میں 
		ایک خفیہ مقصد کے تحت تعمیر کی گئی تھیں- ان سیڑھیوں کے 3,922 قدمچے ہیں جو 
		کہ Haiku ریڈیو اسٹیشن تک رسائی ممکن بناتے ہیں- اس ریڈیو اسٹیشن سے نیوی 
		کے جہازوں کو ریڈیو سگنل فراہم کیے جاتے تھے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Enchanting River
 یہ خوبصورت دریا فلپائن کے ایک چھوٹے سے صوبے Surigao Del Sur میں موجود 
		پہاڑوں کے درمیان واقع ہے- اس دریا کی خوبصورتی دیکھ کر اس کے اصلی ہونے پر 
		یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے- یہ دریا دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ 
		کرتا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Hitachi Seaside Park
 یہ خوبصورت پارک جاپان کے علاقے Ibaraki میں واقع ہے- اس پارک کے ہر حصے پر 
		متعدد اقسام کے خوبصورت پھول موجود ہیں- یہاں آنے والے سیاح ان پھولوں کی 
		خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Apostle Islands
 یہ حسین و جمیل مقام امریکہ کے علاقے Wisconsin کے شمالی حصے میں واقع ہے- 
		یہاں 60 فٹ بلند ریت کی دیواریں بھی موجود ہیں جو اسے دلچسپ قدرتی مقام 
		بناتی ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Svalbard
 یہ مقام ناروے اور قطب شمالی کے درمیان واقع ہے- Svalbard کے معنی ٹھنڈے 
		ساحل کے ہیں- اس جگہ پر متعدد اقسام کے قدرتی معدنیات اور پرندے پائے جاتے 
		ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Psychedelic Salt Mines
 دیواروں پر موجود دماغ کو گھما دینے والا یہ حیرت انگیز پیٹرن حقیقی طور پر 
		قدرتی ہے- اس قدرتی خوبصورتی کی وجہ معدنیات میں شمار ہونے والا carnallite 
		ہے- یہ دلچسپ مقام روس کے علاقے Yekaterinburg میں واقع ہے-
 | 
	
		|  |