| 
		 اس سے قبل کہ میں آپ کے پلاسٹک آلودگی سے متعلق کچھ حقائق 
		بتاؤں آپ پہلے چند لمحے اپنے اردگرد کا جائزہ لیں- یقیناً آپ کو اپنے ارگرد 
		زیادہ تر اشیاﺀ پلاسٹک سے تیار کردہ دکھائی دیں گی- یہ سچ ہے کہ ہماری 
		زندگیوں میں پلاسٹک کا استعمال بہت زیادہ ہوگیا ہے اور یہ ایک اہم ضرورت بن 
		چکا ہے- لیکن اسی پلاسٹک نے کئی مسائل کو بھی جنم دیا ہے-  
		 
		پلاسٹک کی تیزی سے بڑھتی پیداوار 
		تحقیق کے مطابق پلاسٹک کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے- 50 کی دہائی 
		میں پلاسٹک کی پیداوار 2 ملین ٹن تھی جو کہ سال 2015 تک 380 ملین ٹن تک 
		جاپہنچی- ایک اندازے کے مطابق سال 2050 تک یہ پیداوار 34 بلین ٹن تک پہنچ 
		سکتی ہے-  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		کچرے کی ری سائیکلنگ 
		جرمنی اپنے کچرے کا 56 فیصد حصہ ری سائیکل کر کے دوبارہ قابلِ استعمال 
		بناتا ہے- اس کے بعد 53 فیصد کے ساتھ دوسرا نمبر آسٹریا اور جنوبی افریقہ 
		کا ہے-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		پلاسٹک آلودگی کے خلاف جنگ کا آغاز 
		پلاسٹک آلودگی کے خلاف جنگ کا آغاز امریکہ میں 1988 میں ہوا- اس وقت ایک 
		بین الاقوامی معاہدے کے تحت پلاسٹک کے کچرے کو سمندر میں پھینکنے پر پابندی 
		عائد کی گئی-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		کتنا پلاسٹک سمندروں میں 
		ہمارے سمندروں کے آدھے حصے کی سطح پر پلاسٹک کا کچرا بہتا ہے- لیکن اس کی 
		خبر نہیں کہ کتنا کچرا سمندروں کے اندر ڈوب چکا ہے-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		پلاسٹک کپ 
		پلاسٹک کپ ایسا میٹریل ہے جسے دوبارہ قابلِ استعمال نہیں بنایا جاسکتا- ان 
		کپوں کو قدرتی طور پر ختم ہونے میں بھی ایک طویل عرصہ یعنی 50 سے 80 سال تک 
		لگتے ہیں-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		سمندری ممالیہ جانوروں کی ہلاکتیں 
		ہر سال ہزاروں جانوروں کی ہلاکتیں پلاسٹک آلودگی کے باعث ہوتی ہیں- یہ 
		جانور پلاسٹک کو غذا سمجھ کر کھا لیتے ہیں جو کہ بعد میں ان کی موت کا سبب 
		بن جاتا ہے-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		
		 
		پلاسٹک کے اسٹرا 
		آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ روزانہ 500 ملین اسٹرا استعمال کیے جاتے ہیں- 
		اور یہی پلاسٹک اسٹرا سب سے زیادہ ہمارے ساحلوں پر پڑے دکھائی دیتے ہیں- | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		جان چھڑانے کے 4 طریقے 
		پلاسٹک کو ری سائیکل کیا جاسکتا ہے٬ اس سے فیول یا توانائی تخلیق کی جاسکتی 
		ہے٬ تباہ کیا جاسکتا ہے یا پھر اسے قدرتی ماحول میں پھینکا جاسکتا ہے- بے 
		شک سب سے بہترین طریقہ اسے ری سائیکل کرنا یا پھر اسے توانائی میں تبدیل 
		کرنا ہے-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		دنیا کا نصف پلاسٹک ایشیا میں 
		ایشیائی ممالک جیسے کہ چین٬ انڈونیشیا٬ تھائی لینڈ اور فلپائن میں سب سے 
		زیادہ کچرا سمندروں میں پھینکا جاتا ہے- چین٬ انڈونیشیا اور ویتنام سب سے 
		زیادہ پلاسٹک کی پیداوار والے ممالک ہیں-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		پلاسٹک کا استعمال 
		پلاسٹک کا سب سے زیادہ استعمال پیکجنگ کے لیے کیا جاتا ہے- دوسرے نے نمبر 
		پر اس کی پیداوار عمارتوں اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے ہوتی ہے اور تیسرا 
		نمبر ٹیکسٹائل کا ہے-
  | 
	
	
		| 
		 |