دنیا کی مقبول ترین کمپنیوں سے ہونے والی 5 دلچسپ غلطیاں٬ ویڈیوز

دنیا میں اس وقت لاتعداد مشہور اور کامیاب کمپنیاں موجود ہیں- لیکن یہ بھی حقیقت ان کامیاب کمپنیوں میں بھی اکثر ملازمین یا پھر ان کے مالکوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں- لیکن یہ کمپنیاں اپنی ان غلطیوں سے ہی سیکھتی بھی ہیں- آج ہم آپ کو دنیا کی چند مقبول کمپنیوں سے ہونے والی بڑی بڑی غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے-

بریک فری
سال 2010 میں سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی کمپنی والوو نے پریزینٹیشن میں اپنی ایک ایسی کار پیش کی جس میں ایسا خودکار سسٹم موجود تھا کہ کار کسی چیز سے ٹکرانے سے پہلے ہی خود بخود بریک لگا دیتی تھی- اس موقع پر جب کار کے اس خودکار سسٹم کا مظاہرہ کرنے کے لیے کار کو چلایا گیا تو کار رکی ہی نہیں اور ٹرک میں جا ٹکرائی- دوسری بار سال 2015 میں اسی کمپنی نے اپنی ایک اور گاڑی پیش کی جس میں خودکار پارکنگ سسٹم نصب تھا- اس سسٹم کے تحت گاڑی خود بخود پارک ہوجانی تھی لیکن جب اس کا مظاہرہ کیا گیا تو کمپنی کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کار پارک ہونے کے بجائے سیدھا رپورٹر پر چڑھ دوڑی-


مائیکرو سوفٹ ٹیبلٹ
سال 2012 مائیکرو سوفٹ کمپنی ایک تقریب کے دوران اپنا سرفیس ٹیبلٹ متعارف کروا رہی تھی- آغاز میں کمپنی کے مینیجر نے مہمانوں کو ٹیبلٹ کے فیچر کے متعلق آگاہ کیا لیکن جب مینیجر نے اس ٹیبلٹ کو آپریٹ کرنے کی کوشش کی تو وہ ہینگ ہوگیا- مینیجر کی بےانتہا کوششوں کے باوجود ٹیبلٹ نے کام نہیں کیا اور بالآخر انہیں دوسرے ٹیبلٹ کے ذریعے اپنی پریزینٹیشن مکمل کرنی پڑی-


فیس آئی ڈی
آئی فون ایکس کو کون نہیں جانتا ہے- ایپل کمپنی نے اپنے اس موبائل میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا تھا جو کہ face id recognition تھا- جب ایپل کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ اپنے نئے موبائل کے اس انوکھے فیچر کا مظاہرہ لوگوں کے سامنے کر رہے تھے تو اس وقت موبائل کے فیس آئی ڈی سسٹم نے کام ہی نہیں کیا اور آئی فون نے ان لاک کے لیے پاسورڈ طلب کر لیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت وائس پریذڈنٹ یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ آئی فون ایکس پہلی بار میں ہی چہرہ شناخت کر لیتا ہے اور فون کھول دیتا ہے لیکن اس وقت آئی فون نے خود انہی کا چہرہ پہچاننے سے انکار کردیا- جس کے بعد انہوں نے دوسرے فون سے اس فیچر کا مظاہرہ کر کے دکھایا-


بلیو اسکرین
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کمپیوٹر کے دنیا میں تہلکہ بل گیٹس نے اپنی ونڈوز کے ذریعے مچایا- لیکن آپ یہ شاید نہیں معلوم کہ جب بل گیٹس نے 1998 میں پہلی بار اپنی ونڈوز کی پریزینٹیشن دی تو اس وقت ونڈوز نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور پوری اسکرین بلیو ہوگئی تھی- اس پریزینٹیشن میں بل گیٹس کا بہت مذاق بنا تھا-


آئی فون 4
ایپل کمپنی کو پریزینٹشن میں کئی بار شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے- ایسا ہی ایک موقع آئی فون 4 متعارف کرواتے وقت بھی آیا- اس وقت ایپل کمپنی کے مالک اسٹیو جابز پبلک کے سامنے آئی فون 4 متعارف کروا رہے تھے- اس دوران انہوں نے آئی فون 4 میں نیویارک ٹائمز کی ویب سائٹ کھولنے کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی- متعدد کوششوں کے باوجود آئی فون 4 میں انٹرنیٹ نہیں چلا اور سائٹ اوپن نہیں ہوئی- درحقیقت اسٹیو جابز اس وقت سفاری براؤزر متعارف کروا رہے تھے- بعد میں انکشاف ہوا کہ خرابی موبائل میں نہیں تھی بلکہ جس عمارت میں یہ تقریب منعقد کی گئی تھی وہاں انٹرنیٹ کام ہی نہیں کر رہا تھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

The market these days are flooded with competent and promising companies. Be it Samsung, Apple, or Nokia these companies have their own fame and customer support. But can we say they never had failed?