رسول اﷲ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو
حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ
بیمار کے دل سے غم کو اْتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے
جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر اس سے غلاظت اْتار
دیتا ہے۔'' (ابن ماجہ)رسول اﷲ ﷺ نے حضرت جبرائیل سے فرمایا کہ: جبرئیل علیہ
السلام میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے جواب میں عرض کیا:
اے اﷲ کے رسول ﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں آج کی جدید سائنسی تحقیق نے یہ
ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ کیلشیئم ہوتا ہے
اور پالک سے زیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے
جاتے ہیں پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔نبی پاک ﷺ
فرماتے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اْتار
دیتا ہے۔'' (بخاری' مسلم' ترمذی' نسائی' احمد)
|
|
جب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ ﷺ اسے تلبینہ کھانے کا
حکم دیتے اور فرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ
تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی
اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے۔
نبی پاک ﷺ کو مریض کیلئے تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جَو
کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے نیم
گرم کھانے' بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ (بھرے
پیٹ بھی یعنی ہر وقت ہر عمر کا فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔ صحت مند بھی '
مریض بھی) تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز
ہے۔
بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا' ٹانک بھی' دوا بھی شفاء
بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض٬ ٹینشن٬ ذہنی امراض٬ دماغی امراض٬
معدے٬ جگر٬ پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا
ٹانک ہے۔
" جو " -- جسے انگریزی میں " بارلے " کہتے ہیں - اس کو دودھ کے اندر ڈال
دیں۔ پنتالیس منٹ تک دودھ میں گلنے دیں اور اسکی کھیر سی بنائیں۔ اس کھیر
کے اندر آپ چاھیں تو شہد ڈال دیں یا کھجور ڈال دیں۔ اسے تلبینہ ( Talbeena)
کہیں گے اس کی ترکیب یوں ہے۔ دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں ہلکی
آنچ پر ۵۴ منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں جو گل کر دودھ میں مل جائے تو
کھجور مسل کر شامل کرلیں میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں کھیر کی طرح بن
جائے گی چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک
دیں(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
|
|
طبی اعتبار سے اس کے بہت سے د فوائد ہیں-یہ غذا 1۔غم ، (Depression) 2۔
مایوسی، 3۔ کمر درد، 4۔ خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی، 4۔ پڑھنے والے بچوں
میں حافظہ کی کمزوری، 5۔ بھوک کی کمی، 6۔ وزن کی کمی، 7۔ کولیسٹرول کی
زیادتی، 8۔ جسم ہشاش بشاش 9۔ امراض دل،انتڑیوں، 10۔ معدہ کے ورم، 11۔
السرکینسر، 12۔ قوت مدافعت کی کمی، 13۔ جسمانی کمزوری، 14۔ ذہنی امراض، 15۔
دماغی امراض، 16۔ جگر، 17۔ پٹھے کے اعصاب، 18۔ نڈھالی 19.وسوسے
(Obsessions) 20. تشویش (Anxiety) کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہے
اور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک
سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہے اس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے’’۔
|