ایف آئی اے کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 10 پاکستانی
افراد نے ٹوکیو کا ویزا حاصل کرنے کے لیے جاپانی سفارتخانے میں جعلی
دستاویزات جمع کروائی ہیں-
|
|
ایف آئی اے نے جاپانی سفارتخانے کے سیکورٹی چیف اور پولیس اتاشی کی جانب سے
تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دھوکے بازی اور جعلی دستاویزات کے واضح ثبوت
سامنے آئے ہیں اور اب قانونی کاروائی کی جا رہی ہے-
جاپانی سفارتخانے کی جانب سے اسلام آباد میں تعینات ایف آئی اے کے ڈائریکٹر
جنرل کو دی جانے والی درخواست میں کراچی کے رہائشی کی جانب سے ویزے کے حصول
کے لیے دی جانے والی درخواست کا ذکر کیا گیا ہے-
کراچی کے رہائشی کے مطابق وہ ایک میڈیسن کمپنی میں سیلز ایگزیکٹو تھا اور
ساتھ ہی پرائیوٹ بینک کی چھ ماہ کی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ بھی مہیا کی گئی ہے-
تاہم جاپانی سفارتخانے کی جانچ میں یہ تمام کاغذات جعلی پائے گئے جس کے بعد
انہیں مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا-
اس کے علاوہ سفارتخانے کے سیکیورٹی انچارج کے مطابق ، دیگر درخواست دہندگان
کے پیش کردہ دستاویزات کی بھی جانچ کی گئی اور وہ بھی جعلی نکلے۔
|
|
میڈیسن کمپنی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کا بھی یہی کہنا ہے کہ کراچی کے رہائشی کی
جانب سے دیا جانے والا ملازمت کا سرٹیفیکیٹ جعلی ہے اور یہ انہوں نے جاری
نہیں کیا-
|