پاکستانی کن ممالک کے پاسپورٹ خرید کر شہریت حاصل کرسکتے ہیں؟

اگر آپ چاہیں تو پیسے سے صرف دنیا کے چند ممالک میں سیر و تفریح یا چھٹیاں ہی نہیں گزار سکتے بلکہ ان ممالک کی شہریت بھی خرید سکتے ہیں-

درحقیقت دنیا کے چند ممالک سرمایہ کاری کے ایسے پروگرام کی پیشکش کرتے ہیں جن میں شمولیت اختیار کر کے کسی بھی ملک کا شہری ان کے ملک کا پاسپورٹ خرید سکتا ہے اور اس ملک میں آسانی سے داخل ہوسکتا ہے-مختلف ممالک کے پاسپورٹ کی قیمت مختلف ہے جو کہ ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہوتی ہے-
 

image


پاسپورٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم سے معیشت کو طاقتور بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے-

یہ ایک متنازعہ لیکن پھلنے پھولنے والی صنعت ہے۔ 4 اکتوبر کو مونٹیگرو نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی ایسی درخواستیں قبول کررہا ہے۔

بحیرہ روم کا یہ ملک اپنے پہاڑوں کے سحر انگیز مناظر اور قدرتی ساحلی شہروں کے لئے مشہور ہے اور اب 2،000 افراد کو پاسپورٹ خریدنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

درخواست دہندگان کو اس ملک کی شہریت حاصل کرنے یا پاسپورٹ خریدنے کے لیے ملک کے ترقیاتی منصوبوں میں کم از کم 274،000 ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ فی درخواست 100،000 یورو کی فیس بھی ادا کرنا ہوگی ، جو پسماندہ علاقوں میں ترقی میں خرچ کی جائے گی۔
 

image


سرمایہ کاری کے عوض شہریت حاصل کرنے والے سے اس پروگرام کو citizenship by investment programs (CIPs) کہا جاتا ہے- اس پروگرام کا آغاز 1984 میں کیا گیا تھا-

مونٹیگرو اس پروگرام کے تحت شہریت فروخت کرنے والا نیا ملک ہے اور اس قبل بھی دنیا کے کئی ممالک اپنے پاسپورٹ فروخت کے لیے پیش کر رہے ہیں-

ان ممالک میں ڈومینیکا٬ سینٹ کٹس اینڈ نیوس٬ اینٹی گوا اور باربادوس٬ قبرص٬ غرناطہ٬ پرتگال٬ امریکہ٬ بلغاریہ٬ کینیڈا اور برطانیہ شامل ہیں-

ڈومینیکا اور اینٹی گوا اور باربادوس کا پاسپورٹ 1 لاکھ ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس نے اپنے پاسپورٹ کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر مقرر کر رکھی ہے- ان ممالک میں یہ رقم زمین کی خریداری یا حکومت کے جاری کردہ سیونگ بانڈز کی خریداری کی صورت میں ادا کرنا ہوتی ہے-

غرناطہ کا پاسپورٹ 2 لاکھ ڈالر میں خرید سکتے ہیں جبکہ پرتگال کا پاسپورٹ خریدنے کے لیے آپ کو 3 لاکھ 84 ہزار ڈالر درکار ہوں گے-
 

image


امریکہ کی شہریت 5 لاکھ ڈالر کے عوض خریدی جاسکتی ہے جبکہ بلغاریہ نے اپنی شہریت قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر مقرر کر رکھی ہے- کینیڈا اس مد میں 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر وصول کرتا ہے جبکہ قبرص اپنا پاسپورٹ 22 لاکھ ڈالر پر فروخت کر رہا ہے-

سب سے مہنگی شہریت برطانیہ کی ہے- برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے کے لیے اس ملک میں سرمایہ کاری کے نام پر آپ کو 25 لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے-

امریکہ٬ کینیڈا یا برطانیہ کی شہریت کے لیے پیچیدہ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے- جس میں وہاں کاروبار کے لیے ایک مخصوص سرمایہ کاری کے علاوہ 3 سے 5 افراد کو روزگار مہیا کرنا بھی شامل ہے٬ جیسے کہ امریکہ کا EB-5 انویسٹر ویزا- علاوہ ازیں ان ممالک میں شہریت حاصل کرنے کا مرحلہ کئی سال پر محیط ہوتا ہے- دیگر چھوٹے ممالک میں عموماً ایک ماہ سے 6 ماہ میں مکمل شہریت حاصل ہوجاتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Turns out money doesn't just buy a glamorous vacation in the Caribbean or a killer suite in Quebec -- it can buy residency too. While British citizens are rushing to claim Irish passports ahead of the UK's proposed Brexit on October 31, the world's most elite travelers don't bother standing in line at immigration counters.